Zaroriat Duniya Ko Apni Khwahisaat Ke Mutabiq Dekhnay Ki Bajaye Allah Ke Hukum Ke Mutabiq Dekhna ChahiyeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Zaroriat Duniya Ko Apni Khwahisaat Ke Mutabiq Dekhnay Ki Bajaye Allah Ke Hukum Ke Mutabiq Dekhna Chahiye

Munara, Chakwal, Pakistan
12-08-2022

ہم ہر کام کو اپنی ذاتی پسند اور ذاتی خواہش کے مطابق دیکھتے ہیں۔چاہے وہ چیز ہمارے لیے نقصان دہ ہی کیوں نہ ہو۔اپنے معاملات اللہ کریم کے سپرد کردینے چاہیے اور اُس کے حکم کے مطابق اپنے فیصلے کرنے چاہیے تا کہ زندگی اللہ کے حکم کے مطابق بسر ہو۔جب اللہ کریم کے حکم کے مطابق زندگی بسر کریں گے پھر نتائج بھی ویسے ہی حاصل ہوں گے جیسے اللہ کریم فرماتے ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے کہ نماز بے حیائی اوربرائی سے روک دیتی ہے۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ نماز بھی پڑھ رہے ہیں برائی بھی کر رہے ہیں لوگ نماز بھی پڑھ رہے ہیں معاشرے میں دھوکہ بھی ہے لین دین میں بھی بے ایمانی ہے معاملات میں کلام میں ہر جگہ معاشرے میں بگاڑ نظر آتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ اللہ کریم کا حکم تو صدیاں گواہ ہیں اس میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں ہے عطا ہی عطا ہے پھر ہم جو اللہ کے حکم پر عمل کر رہے ہیں ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہماری نمازیں ٹھیک ہیں ان کی ادائیگی میں کوئی کمی تو نہیں رہ گئی،نماز کے اہتمام میں وضو میں،نیت کیا ہے،کیا میری نماز میں خلوص ہے؟ یہ سب دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہماری نماز درست ہوتی تو نتائج وہی آتے جن کا اللہ کریم نے ارشاد فرمایا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ ہمارے اعمال کی اللہ کو ضرورت نہیں ہے بندے کا کردار اس کے اعمال اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ کس راستے کا مسافر ہے۔اعمال بندگی کی نشانی ہیں اور یہی اللہ کی رضا کا راستہ بھی ہے جو اس کے قرب کو جاتا ہے۔اور اگر نماز کی ادائیگی بوجھ لگ رہی ہو نماز میں دل نہ لگ رہا ہو جیسے کوئی مجبوری میں کام کیا جار ہا ہو کیا نماز کو معراج کا درجہ دے رہے ہیں کیا اس نماز کو اللہ کی ملاقا ت کا زریعہ سمجھ رہے ہیں یا صرف ورزش کی او رچلے گئے۔جیسا ہمارا اہتمام ہو گا ویسے نتائج ہوں گے اگر اہتمام خلوص کے ساتھ ہوگا محبت الہی میں نماز کی ادائیگی ہوگی اس کے ایک ایک رکن پر بندہ پورے خلوص سے عمل کر رہا ہو پھر نتائج کیسے ہوں گے۔مساجد اللہ کا گھر ہیں ہم نے ان میں بھی تفریق پیدا کر رکھی ہے کوئی نمازی دوسری مسجد میں نماز پڑھنے نہیں جاتا یہ سب کیا ہے؟ ہمیں ایسی باتوں سے باہر نکلنا ہو گا اور عبادات کو خالص کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نتائج حاصل کر سکیں جو مقصود ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Zaroriat Duniya Ko Apni Khwahisaat Ke Mutabiq Dekhnay Ki Bajaye Allah Ke Hukum Ke Mutabiq Dekhna Chahiye by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 12,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah