Shahadat Aisi Kefiyat Aur Haal Hai Jo Sirf Sahib Imaan Ka Hissa Hai Aur Kisi Ka NahiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Shahadat Aisi Kefiyat Aur Haal Hai Jo Sirf Sahib Imaan Ka Hissa Hai Aur Kisi Ka Nahi

Munara, Chakwal, Pakistan
19-08-2022

دین اسلام پر ایمان لانا اللہ کریم کی واحدانیت پر یقین اور آپ ﷺ کی رسالت کو برحق جانتے ہوئے اپنی جان دے کر اس پر گواہی دے جانا یہ شہادت ہے۔شہید کے لیے ارشاد باری تعالی ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ زندہ ہے اور ہم اسے باہم رزق پہنچا تے ہیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ شہادت ایسی کیفیت اور حال ہے جو صرف صاحب ایمان کا حصہ ہے اور کسی کا نہیں جب کسی کو نور ایمان نصیب ہوتا ہے پھر یہ ادراک ہوتا ہے۔یہ وہ معاملہ ہے جو اللہ اور بندے کے مابین ہے۔اللہ کریم کی ذات لامحدود ہے کسی کے احاطہ میں نہیں آسکتی اللہ کریم نے انبیاء مبعوث فرمائے جو اللہ کریم سے آشنائی کا سبب ہیں۔اللہ کے نبی کی اطاعت در اصل اللہ کریم کی اطاعت ہے۔شہید سے جب پوچھا جائے گا کہ کوئی خواہش ہو تو بتاؤ تو شہید عرض کرے گا یا اللہ مجھے پھر زندگی عطا فرمائیے میں دوبارہ تیری راہ میں شہید ہونا چاہتا ہوں۔جو لذت شہید ہونے میں ملی وہ اور کہیں نہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے کی تکلیف دہ صورت کا سبب ہمارا کردار ہے انسانوں کا مل جل کر رہنا معاشرہ کہلاتا ہے جو اس معاشرے میں رہ رہے ہیں اگر ان کے رویے درست نہ ہوں تو معاشرہ بھی درست نہیں ہو گا۔ہم ایک دوسرے پر اعتراض کرتے ہیں،نشاندہی بھی کرتے ہیں لیکن جو خودکر رہے ہیں اس کو درست کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ہمیں سوچنا چاہیے کہ یہ بوجھ اُٹھانا آسان نہیں ہے مظلوم جو پس رہا ہے وہ تو کسی طاقتور کا گریبان نہیں پکڑ سکتایہ نظام صرف محمد الرسول اللہ ﷺ نے ہی عطا فرمایا کہ ایک عام آدمی بھی حکمران کو اپنی تکلیف سنا سکتا تھا اس کا گریبان پکڑ سکتا تھا۔قیامت کے دن حسا ب ہوگا اور ہر فیصلہ عدل پر ہوگا اس میں سے ہر ایک نے گزرنا ہے اس وقت کیا جواب دیں گے جہاں اللہ کا انصاف ہوگا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ عالم تب عالم ہے جب اُس کی بات اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی بات ہو۔ شرف شہادت عطا فرمانا اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے اگر کسی کو یہ کیفیت نصیب ہوتی ہے تو اللہ کریم کا اس پر بہت بڑا احسان ہے۔شہید اپنی جان دے کر اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ پر گواہی دے جاتا ہے۔کسی کا مجاہدہ ترقی درجات کا سبب بن جاتا ہے اور توبہ کی طرف آنے کا موقع بھی دینا ہوتا ہے۔اس لیے بھی مشکلات آتی ہیں کہ بندہ سدھر جائے۔جتنی ہماری ضرورت تھی اس کے مطابق کلام الٰہی میں بیان فرما دیا گیا ہے۔
  آخر میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایمان بھی موجود ہے صاحب ایمان بھی موجود ہیں دنیا سے ایمان اُٹھ نہیں گیا ابھی وقت ہے اختیار بھی ہے خود کو اللہ کی راہ پر لے آئیے اُس کا کرم کہ نور ایمان عطا فرمایا اپنا ذاتی کلام عطا فرمایا اور ہماری قیامت تک کے لیے راہنمائی فرما دی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

Shahadat Aisi Kefiyat Aur Haal Hai Jo Sirf Sahib Imaan Ka Hissa Hai Aur Kisi Ka Nahi by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 19,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah