Selaab Aasmani Aafat Hai Is Mein Poori Qoum Apni Khataon Ko Samnay Rakh Kar Allah Ke Huzoor Tauba KereSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Selaab Aasmani Aafat Hai Is Mein Poori Qoum Apni Khataon Ko Samnay Rakh Kar Allah Ke Huzoor Tauba Kere

Munara, Chakwal, Pakistan
26-08-2022

 وطن عزیز میں سیلاب کی وجہ سے ہمارے بہن بھائی انتہائی مشکل میں ہیں اس کا اندازہ ہمیں یہاں سے نہیں ہو سکتا کہ وہ کتنی بڑی مصیبت سے گزر رہے ہیں ہر طرف پانی ہی پانی ہے انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی،مکان،سامان سب کچھ بہہ گیا۔صاحب اختیار اس صورت حال میں اپنی فتح وشکست،اپنی ذات کو درست اور دوسرے کو غلط ثابت کرنے میں لگے ہیں۔ضروررت اس امر کی ہے کہ بحیثیت مجموعی حکومت اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی داد رسی کے لیے پہنچے اور عام آدمی بھی اس کے لیے اپنی استعداد کے مطابق اپنا کردار ادا کرے اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے استدعا کرے کہ اللہ کریم رحم فرمائیں تاکہ اس مصیبت سے چھٹکار املے۔اس مصیبت اور مشکل میں جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں اللہ کریم انہیں اس صبر اور امتحان کا اجرعظم عطا فرمائیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسر براہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی میں کہیں خوشی ہے اور کہیں غم زندگی کے مختلف پہلو ہیں جن میں سے انسان گزرتا ہے بندہ مومن کو دونوں پہلو سے اجر و ثواب عطا ہوتا ہے خوشی میں شکر کی ادائیگی نصیب ہوتی ہے اور غم میں صبر اختیار کرتا ہے اور اللہ کریم فرماتے ہیں کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے یہ معیت باری تعالی اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے کہ کسی کو اللہ کا ساتھ نصیب ہو بات ادراک کی ہے کہ کس کو اس بات کا کتنا ادراک ہے اللہ کریم سیلاب زدگان کو صبر عطا فرمائیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ راہ ہدایت اور ہمارے درمیان کتنے فاصلے آ چکے ہیں اس بات کو دیکھنے کی ضرورت ہے عارضی ٹھکانہ ہے اللہ کریم اس زندگی کا سفر آسان فرمائیں یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے جو ہم بھگت رہے ہیں کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے کہ خشکی اور تری میں ہمارے اعمال اثر انداز ہوتے ہیں ہمیں اپنی خواہشات کی پیروی کرنے کی بجائے ارشادات نبوی ﷺ کو اپنانے کی ضرورت ہے اللہ کریم ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ہمارے پاس اللہ کا کلام موجود ہے جو راہ ہدایت ہمیں دکھاتی ہے جو اوصاف سیدھی راہ کے ہیں کیا ہم نے انہیں اختیار کیا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Selaab Aasmani Aafat Hai Is Mein Poori Qoum Apni Khataon Ko Samnay Rakh Kar Allah Ke Huzoor Tauba Kere by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 26,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah