Allah Kareem Ne Mah Mubarak Rabiey Al-awwal Mein Wiladat Basaadt Se Is Kaayenaat Ko NawazaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Allah Kareem Ne Mah Mubarak Rabiey Al-awwal Mein Wiladat Basaadt Se Is Kaayenaat Ko NawazaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kotli, Pakistan
28-09-2022
اللہ کریم نے ماہ مبارک ربیع الاول میں ولادت باسعادت سے اس کائنات کو نوازا
اللہ کریم نے ماہ مبارک ربیع الاول میں ولادت باسعادت سے اس کائنات کو نوازا
اللہ کریم نے ماہ مبارک ربیع الاول میں ولادت باسعادت سے اس کائنات کو نوازا اور مومنین پر احسان فرمایا کہ بعثت رحمت عالم ﷺ کا اعلان بھی اسی مبارک ماہ آپ کی ولادت کے چالیس سال بعد ہوا۔جب ولادت کی بات کریں گے تو رحمت ہی رحمت ہے لیکن جب بات بعثت کی آئے گی تو یہ خصوصی طور پر مومنین کے لیے ہے کیونکہ بعثت میں حدود و قیو د،احکامات کا خیال رکھنا ہو گا جو کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمائے ہیں۔یہ بارگاہ اتنی نازک ہے کہ اس کا ادب ہر ایک کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا نادانستہ طور پر بھی کوئی گستاخی ہو گئی تو ہمارے اعمال ضائع ہو جائیں گے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا کوٹلی آزاد کشمیر سگنیچر مارکی میں میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خطاب
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات نے ہمیں زندگی کو اصل معنوں میں جینا سیکھایا جب بات تزکیہ کی آئے گی یہ وہ شعبہ ہے جو بندہ مومن کے قلب کو اس طرح پاک کرتا ہے کہ بندہ اپنے آپ کو اللہ کے روبرو پاتا ہے۔اپنے ملک و قوم کی بہتری کے لیے ہم سب مل کر کردار ادا کریں اس کے لیے چاہے دوبول ہی کیوں نہ ہوں اس کی بہتری کے لیے ادا کیے جائیں اور ہماری زندگی اس طرح ڈھل جائے کہ ہم اس محفل میں جو آپ ﷺ کے نام پر سجائی گئی ہے اس کی ان بابرکت ساعتوں کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں۔اور اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوں۔
یاد رہے کہ اس بابرکت پروگرام میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس کے علاوہ عمائدین علاقہ میں سے یاسر صاحب،شبر نزیر صاحب،مسعود صاحب اورکے علاوہ سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران جن میں یوسف حمید صاحب،لطیف بٹ صاحب،غلام مصطفے صاحب اور سیکرٹری نشرواشاعت امجد اعوان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
آخر میں حضرت نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Allah Kareem Ne Mah Mubarak Rabiey Al-awwal Mein Wiladat Basaadt Se Is Kaayenaat Ko Nawaza by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 28,2022