Jab Buraiee Ko Apnaana Shuru Kar Den To Yeh Bandah Ko Be Hiyai Ki Taraf Le Jati HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Jab Buraiee Ko Apnaana Shuru Kar Den To Yeh Bandah Ko Be Hiyai Ki Taraf Le Jati Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
30-09-2022

 ہمارے مسائل میں جہاں ہم قصور وار ہیں وہاں ایسی طاقتیں بھی موجود ہیں جو کہ ہمارے خلاف برسر پیکار ہیں اور ہمارے درمیان نفاق اور باہم دست و گریباں ہونے کا سبب ہیں۔  زندگی مسلسل چلنے کا نام ہے اب ہم نے دیکھنا ہے کہ ہم کس راہ کے مسافر ہیں شیطان کا راستہ گمراہی کا راستہ ہے اور منزل دوزخ ہے اسی طرح اپنی زندگی کو نیکی اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر گزارنے سے بندہ صراط مستقیم پر آجاتا ہے جو اسے جنت میں لے جاتا ہے شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے اس کا مقابلہ تب ہی ہو سکتا ہے جب بندہ حلال اور طیب رزق کا حصول یقینی بنائے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ جب برائی کو اپنانا شروع کر دیں تو یہ بندہ کو بے حیائی کی طرف لے جاتی ہے اور پھر یہ برائیوں کا سفر بندہ کو اس حد تک لے جاتا ہے کہ اسے برائی برائی نہیں لگتی۔اور اس نتیجہ میں وہ اپنی برائیاں بھی فخریہ انداز میں پیش کر رہا ہوتا ہے۔حلال اور طیب غذا سے وجود کو بھی طاقت ملتی ہے اور روح کو بھی تقویت ملتی ہے بندہ نیکی کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور اگر رزق حرام کھایا جائے تو وجود کو تو شاید اتنا نقصان نہ دے رہا ہو لیکن روح کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے پھر بندہ مزید گمراہی میں دھنستا چلا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی مناسبت سے پورے ملک میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں پہلے دو پروگرام باغ و کوٹلی آزاد کشمیر میں ہو ئے اب 2 اکتوبر بروز اتوار دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا خطاب دارالعرفان منارہ میں ہو گا جس میں پنجاب کے ڈویژن سے زمہ داران سلسلہ عالیہ و تنظیم الاخوان شریک ہوں گے۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Jab Buraiee Ko Apnaana Shuru Kar Den To Yeh Bandah Ko Be Hiyai Ki Taraf Le Jati Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 30,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah