Duroood Shareef Aik Aisa Wazifa Hai Jis Ki Qabuliat Ki Sanad Allah Kareem Ne Ataa Ki HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Duroood Shareef Aik Aisa Wazifa Hai Jis Ki Qabuliat Ki Sanad Allah Kareem Ne Ataa Ki Hai

Muzaffargarh, Pakistan
09-10-2022
درود شریف ایک ایسا وظیفہ ہے جس کی قبولیت کی سند اللہ کریم نے عطا کی ہے  اور  بندہ مومن فرشتوں کی صف میں شامل ہو جاتا ھے ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ المکرم  حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیر تنظیم الاخوان پاکستان نے عظیم الشان جلسہ  بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم بمقام دھڑا ربانی کھر سناواں مظفرگڑھ میں ھزاروں سامعین سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے نے اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا  کہ حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کے آباؤاجداد ہزار سال پہلے ایمان لا چکے تھے  اور ان کا خط بہت صدیوں بعد  میزبان رسول حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ذریعے بارگاہ اقدس میں پیش کیا گیا۔  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول فرمایا ۔ اور اتباع رسول کے بجاآوری میں حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کا  قبر مبارک قسطنطنیہ میں ہے ۔  حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے  قسطنطنیہ کے جہاد میں حصہ لینے والے کو جنت کی بشارت دی تھی ۔ ھمیں   ہر حال میں  اطاعت رسول کرنی چاہیے۔   ہمارے کردار سے گفتار سے  محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی اتباع عیاں ھو نی چاہئیے۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فرمایا  سیاست اور اسلام کا تعلق  سانس اور اور جسم  جیسی  ہے جنکو الگ نھیں کیا جاسکتا  مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے فرمایا  کہ ہمارے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ذیلی ادارے فعال ہیں ۔ چاہے وہ الفلاح فاؤنڈیشن ھو جو مصیبت میں گیرے ھوئے   لوگوں کو ریلیف کے خدمات انجام دیتا ھے ۔  صقارہ ایجوکیشن سسٹم کا  تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ہے ۔ خواتین  تنظیم الاخوات اور مرد تنظیم الاخوان  کے ذریعے فعال کردار ادا کرتا ہے ۔  آخر میں شرکاء جلسہ  سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی بیعت لی گئی۔  حضرت جی نے مرحوم غلام نور ربانی کھر اور   ملک وقوم کے لیے  خصوصی دعا  فرمائی ۔ یہ سارا انتظام ممبر قومی اسمبلی عزت مآب جناب رضآ ربانی کھر نے  بہت ہی خوبصورت انداز سے گزشتہ سالوں کیطرح منعقد کیا ۔ علاقے کے بااثر شخصیات ، سالکین سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور  ھزاروں سامعین نے شرکت کی
Duroood Shareef Aik Aisa Wazifa Hai Jis Ki Qabuliat Ki Sanad Allah Kareem Ne Ataa Ki Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 9,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah