Allah Kareem Ne Momnin Par Ahsaan Farmaya Ke Aap SAW Ko Maboos FarmayaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Allah Kareem Ne Momnin Par Ahsaan Farmaya Ke Aap SAW Ko Maboos Farmaya

Bhalwal, Pakistan
10-10-2022

 اللہ کریم نے مومنین پر احسان فرمایا کہ آپ ﷺ کو مبعو ث فرمایا اور یہ رشتہ خاص مومنین کے ساتھ ہے اور اس کی نزاکت یہ ہے کہ مومن کو اپنی زندگی میں سارے اصول و ضوابط اپنانے ہوں گے جو آپ ﷺ نے ہمیں بتائے یہ قوانین اتنے جامع اور اکمل ہیں جو کہ رہتی دنیا تک قابل عمل ہیں اور ان کو اپنانے سے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت میں بھی اس کا اجر عظیم عطا ہو گا۔  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بہاولپور تاج محل مارکی میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب 
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کو دو قطرے بہت پسند ہیں ایک وہ خون کا قطرہ جو اللہ کی راہ میں گرے اور دوسرا جو کہ اللہ کے خوف سے آنکھ سے گرے۔اپنے آپ کو اللہ کے حضور پیش کر کے آپ ﷺ سے اظہار محبت کیا جائے باوضو ہو کر محفل سیرت پاک میں شامل ہوا جائے اور پورے ادب کے ساتھ اس بارگاہ کی نزاکت کا خیال رکھا جائے کیونکہ آپ ﷺ کا ادب اسی طرح ہم پر فرض ہے جس طرح آپ ﷺ کی زندگی میں حکم تھا۔اظہار محبت کو ماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا ہمارا تو ہر لمحہ آپ ﷺ کی محبت میں بسر ہونا چاہیے۔ماہ مبارک ہمیں تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے پچھلا سال کیسا گزرا کیا میں نے آپ ﷺ کا احکامات سے تجاوز کیا یا آپ ﷺ کے ارشادات کی حدود میں رہا۔
  امیر عبدالقدیر اعوان نے سلاسل تصوف اور ذکر قلبی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمل جو بندہ مومن کے قلب میں درد پید ا کر دیتا ہے اس سے وہ خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے عبادت کرنے والا خود محسوس کرتا ہے کہ میں اللہ کو دیکھ رہا ہوں اس کی خلوت اور جلوت ایک ہو جاتی ہے۔ اللہ اللہ کی تکرار اس کے دل کو صاف کرتی ہے اسے نہاں خانہ دل سے تبدیل کر کے صراط مستقیم پر لے آتی ہے۔یہ صوفیا ء کرام ہر ایک کی تربیت قلب سے کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان 2017 کے بعد پہلی دفعہ بہاولپور میں تشریف لائے ہیں ہال میں خواتین وحضرات کی تعداد اس حد تک بڑھ گئی کہ کئی لوگوں نے حضرت کا بیان کھڑے ہو کر سماعت کیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت مجموعی اس انتظار میں ہیں کہ کوئی آئے گا اور ہمارے معاشرے کی خرابیوں کو دور کرے گا لیکن ہم سب اپنے اعمال کو نہیں دیکھتے ہم بھی انفرادی طور پر ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں یہ ادارے یہ ملک ہمارا ہے ہم نے ہی اس کی حفاظت کرنی ہے ہم نے ہی اسے سنوارنا ہے اگر ہم سنور گئے تو ہمارا ملک بھی سنورجائے گا۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Allah Kareem Ne Momnin Par Ahsaan Farmaya Ke Aap SAW Ko Maboos Farmaya by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 10,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah