Mah Rabi.ul-awwal Mein Izhaar Mohabbat O Ishhq Mein Woh Zaabtay Aur Qaiday Ikhtiyar Karne Chahiye Jo Aap SAW Ne Wazeh Farmaiye HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Mah Rabi.ul-awwal Mein Izhaar Mohabbat O Ishhq Mein Woh Zaabtay Aur Qaiday Ikhtiyar Karne Chahiye Jo Aap SAW Ne Wazeh Farmaiye Hain

Chichawatni, Pakistan
11-10-2022

 ماہ ربیع الاول میں اظہار محبت و عشق میں وہ ضابطے اور قاعدے اختیار کرنے چاہیے جو آپ ﷺ نے واضح فرمائے ہیں بندہ مومن کے پاس یہ بہت بڑا اثاثہ ہے اس کا ایمانی رشتہ حضرت محمد ﷺ سے ہے بندہ مومن اظہار خوشی منائے اور جہان فانی میں جو کچھ ہے وہ سب آپ ﷺ کی رحمت کی مرہون منت ہے رشتہ ایمانی جسے نصیب ہے وہ باقی مخلوق سے سبقت لے جاتا ہے۔اللہ کریم نے بعثت رحمت عالم ﷺ کو مومنین کے لیے مخصو ص فرما دیا اور بحیثیت امتی آج ہم اپنے اعمال کا جائزہ لیں کہ ہمارے دعوی محبت و عشق میں عملی طور پر ہم کہاں کھڑے ہیں ہم کتنا سنت خیر الانام پر عمل پیرا ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا چیچہ وطنی تاج محل میرج ہال میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پر ہزاروں خواتین و حضرات سے خطاب!
انہوں نے سیرت پاک کا واقع بیان فرماتے ہوئے کہا کہ ایک بڑھیا کے چار بیٹے یکے بعد دیگر شہید ہوئے  لیکن اس عظیم ماں نے اپنے بچوں کی شہادت پر واویلا کرنے کی بجائے آپ ﷺ کی خیریت دریافت فرمائی آپ ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ ہر برائی میں مبتلا ہوں مجھے فرمائیں کہ کوئی ایک برائی چھوڑ دوں آپ ﷺ نے فرمایا جھوٹ بولنا چھوڑ دو اس پر عمل کرنے سے اس کی باقی برائیاں بھی چھوٹ گئیں۔ اسلام امن کا درس دیتا ہے اس کو اپنانے میں خیر ہی خیر ہے جس نے بھی اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا یا وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں اسے بھی اللہ نے دنیاوی ترقی عطا فرمائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی عقیدت اور محبت کو عملی جامہ پہناؤ تا کہ وہ آشنائی نصیب ہو جو آ پ ﷺ کے در سے گوہر نایاب عطا فرمائے۔نبی کریم ﷺ سے محبت بندہ مومن کو بے نیا ز کر دیتی ہے ایسے لوگوں کی زندگی ایسی رہتی ہے کہ وہ ہر وقت رکوع و سجود میں ہو گا۔یعنی اس کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کے مطابق ہو جاتا ہے۔اور عملی عبادت کا درجہ پا جاتا ہے۔بندہ اپنی گزری ہوئی زندگی کی خطاؤ ں سے معافی کا طلبگار ہوتے ہوئے توبہ کرے اور آئندہ کے لیے نیکی اور فرائض کی ادائیگی کا مسمم ارادہ کرے۔اس ماہ مبارک کی برکت سے اپنے آپ کو سیدھی راہ پر لے آئے۔ یاد رکھیں کہ بندہ مومن کو آخری سانس تک یہ مہلت حاصل ہے کہ توبہ کرے تو اللہ کریم اسے قبول فرماتے ہیں۔وطن عزیز کا ہر ادارہ ہر شعبہ ہمارا ہے ہم نے اپنا مثبت کردار ادا کرکے حفاظت کرنی ہے اس عظیم الشان بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کا انعقاد چیچہ وطنی کے صدر تنظیم الاخوان چیچہ وطنی حاجی محمد اسلم جنرل سیکرٹری محمد ریاض سیکرٹری اطلاعات محمد اصغر صاحب مجاز محمد یونس نے کیا ،اس کے علاوہ امیر سلسلہ عالیہ چیچہ وطنی عبدالسلام اور فیصل آباد ڈویژن کے صدر اظہر خورشید،صدر ملتان ڈویژن شیراز احمد،پنجاب کے جنرل سیکرٹری حکیم عبدالماجد اور سیکرٹری نشرواشاعت امجد اعوان نے بھی شرکت کی۔
یار رہے کہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد ملک بھر میں جاری ہے 16 اکتوبر بروز اتوارایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہو گا۔
Mah Rabi.ul-awwal Mein Izhaar Mohabbat O Ishhq Mein Woh Zaabtay Aur Qaiday Ikhtiyar Karne Chahiye Jo Aap SAW Ne Wazeh Farmaiye Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 11,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah