Aap SAW Se Mohabbat Karne Wala Aik Mukammal Aur Baaekhlaaq Zindagi Guzaarne Wala Ho GaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Aap SAW Se Mohabbat Karne Wala Aik Mukammal Aur Baaekhlaaq Zindagi Guzaarne Wala Ho GaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Sargodha, Pakistan
21-10-2022
آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا
آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا
محمد رسول اللہ ﷺ ہم میں موجود ہیں۔تما م احکامات اور رہنمائی آپ ﷺنے وضع فرما دی زندگی گزارے کا طریقہ عطا فرمایا۔ آج ہم بعثت اور ولادت با سعادت کو منانا کہیں رسم و رواجات کی نذر تو نہیں کر رہے؟ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے کہ اللہ کے نبی ﷺتم میں تشریف فرما ہیں اور ان کے صدقے آج ہم مقصد حیات کو پا رہے ہیں ہمارا تعلق آپ ﷺسے ایمانی ہے جو کہ ہم پر اللہ کریم کا احسان ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و تنظیم الاخوان پاکستان کا سرگودھا دارالعرفان مسجد میں جمعۃ المبارک کے موقع پر بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر خطاب۔
انہوں نے کہاکہ آپ ؐ سے محبت کرنے والا ایک مکمل اور بااخلاق زندگی گزارنے والا ہو گا۔ جنہوں نے قصیدہ بردہ شریف لکھا وہ فالج کے مرض میں مبتلاتھے آپ ؐخواب میں آئے اور فرمایا اٹھو وہ نہ اٹھ سکتے تھے تو آپؐ نے ہاتھ پھیرا تو وہ اٹھے آپ ؐ نے فرمایا کہ وہ جو لکھا ہے سناؤتو آپؒ نے سنایا اور آپ ؐنے اس اظہار محبت کو بہت پسند فرمایااور اپنی چادر عطا فرمائی جب بوسیدی ؒ کی آنکھ کھلی تو وہ چادر آپ کے پاس موجود تھی۔بندہ مومن دوسروں کے لیے محبت اور آسانیاں پیدا کرنے والا ہو گا اور آج ہم دعوٰی محبت و عشق کرتے ہیں لیکن ہم عملی طور پر کہاں کھڑے ہیں اللہ کریم ہمیں طلب صادق عطا فرمائے امت میں اتفاق کا سبب بنیں اور جو کریں صالح ہو ملک میں اتفاق و اتحا د اور اپنا کا م ایمانداری سے ادا کریں ۔یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا میرا رزق حلال اور طیب ہے پھر سمجھ آئے گی کہ اظہار محبت وعشق اصل میں کیا ہے جمعۃ المبارک کی بابرکت سعاتیں ہیں اور ہم محبت رسولؐ میں جمع ہیں اللہ کریم ا سے قبول فرمائیں ہر ایک کی ہر طرح کی حاجت قبول فرمائیں آخر میں خواتین و حضرات سے ظاہری بعیت لی گئی اور دعا فرمائی۔
اس با برکت پروگرام میں چوہدری خالد حمید ایم۔این۔اے سرگودھا ڈاکٹر ارشد شاہد امیرجماعت اسلامی سرگودھا شوکت علی سی۔ای۔او ایڈرکالج فیض فاروق چیمہ ایم۔پی۔اے عمر چیمہ ڈویژن صدر سرگودھا محمد ارشادحسین سیکریٹری اطلاعات سرگودھا بلال ارشد چیمہ سی۔ای۔او قرطبہ ٹاؤن صاحب مجاز ین سلسلہ عالیہ، جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب عبدالماجد اعوان اور سیکرٹری انفارمیشن امجد محمود اعوان کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Aap SAW Se Mohabbat Karne Wala Aik Mukammal Aur Baaekhlaaq Zindagi Guzaarne Wala Ho Ga by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 21,2022