Aap SAW Ke Dar-e Aqdes Se Makhlooq Ko Rab-e- Kaayenaat Se Ashanie Naseeb HuiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Aap SAW Ke Dar-e Aqdes Se Makhlooq Ko Rab-e- Kaayenaat Se Ashanie Naseeb Hui

Keansburg, United States (US)
18-11-2022

نو رایمان وہ دولت ہے جس سے حق کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔ظاہری اور باطنی پہلوؤں کو تربیت نصیب ہوتی ہے۔آپ ﷺ کی ذات اقدس سے وہ راہنمائی نصیب ہوتی ہے جس سے دنیا کی زندگی میں بھی کامیابی نصیب ہوتی ہے اور آخرت کی تعمیر بھی ہوتی چلی جاتی ہے۔آپ ﷺ رحمت اللعالمین ہیں اس کے باوجود بھی کوئی حق کو اختیار نہ کرے قرآن کریم فرماتا ہے وہ اندھا ہے بہرہ ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا اور حق عطا فرمایا راہنمائی کے اسباب پیدا فرمائے انبیاء مبعوث فرمائے اللہ کریم کا اپنے بندوں پر بہت بڑا احسان ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو یارک امریکہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ ہماری عبادات میں خلوص ہونا چاہیے ہمیں یہ ادراک ہو کہ ہم اپنے اللہ کے روبروہیں جیسے حدیث شریف میں ملتا ہے کہ اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو اگر یہ درجہ نصیب نہیں تو کم ازکم یہ درجہ ضرور ہو کہ میرے اللہ کریم مجھے دیکھ رہے ہیں اگر یہ کیفیت بھی نہیں مل رہی تو پھر کہیں کچھ کمی رہ گئی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کریم ہر وقت ہر جگہ موجود ہیں۔صحابہ کرام ؓ  وہ ہستیاں ہیں جو عشق مصطفے ﷺ کے لیے سنگ میل کا درجہ رکھتی ہیں۔آپ ﷺ کے پاس ایک ایک بات عرض کرتے اور راہنمائی حاصل کرتے۔انہوں آپ ﷺ کے خدام ہونے کا حق ادا کر دیا جو حکم ہوتا اس پر سر تسلیم خم کر دیتے۔آپ ﷺ کی بعثت انسانیت پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔اللہ کریم نبی کریم ﷺ کا اتباع نصیب فرمائیں اور ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی 
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان دورہ یوکے،کینیڈامکمل کر کے اب امریکہ میں مختلف پروگرامز میں لیکچر دے رہے ہیں۔اور لوگوں کو ذکر قلبی کی تربیت دے رہے ہیں۔

Aap SAW Ke Dar-e Aqdes Se Makhlooq Ko Rab-e- Kaayenaat Se Ashanie Naseeb Hui by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 18,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah