Jo Bandah Haquq Allah Ki Adaigi Nahi Karta Woh Haqooq Al Ibad Bhi Poooray Nahi Kar SaktaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Jo Bandah Haquq Allah Ki Adaigi Nahi Karta Woh Haqooq Al Ibad Bhi Poooray Nahi Kar Sakta

Munara, Chakwal, Pakistan
13-01-2023

یہ بات غلط العام ہو چکی ہے کہ اللہ کریم کی عبادت نہ کی تو خیر ہے لیکن بندوں کے ساتھ معاملات درست رکھے جائیں۔یاد رکھیں جس کا تعلق رب کریم سے کمزور ہوجائے وہ اللہ کریم کے احکامات کو کیسے بجا لا سکتا ہے۔ جو بندہ حقو ق اللہ کی ادائیگی نہیں کرتا وہ حقوق العباد بھی پورے نہیں کر سکتاکیونکہ بندوں کے حقوق کی تعلیم اور اُن کاتعین بھی رب کریم نے فرمایا ہے۔عبادات سے اللہ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے جب احکامات باری کے تحت زندگی گزاری جائے پھر اللہ کریم ایسے بندے کی حفاظت فرماتے ہیں۔نفسانی خواہشات ایسا حملہ کرتی ہیں کہ بندہ بہک جاتا ہے لیکن اگر اللہ کریم سے تعلق مضبوط ہو تو حفاظت الٰہیہ نصیب ہوتی ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اسلام انسانی مزاج کے عین مطابق حکم فرماتا ہے۔ جس کا رخ اللہ کریم کی طرف ہو اللہ کی رضا نصیب ہو، جس کے ایما ن کی بنیاد مضبوط ہواور اپنے کیے ہوئے عہد کی پاسداری کرنے والا ہوجوبندہ مومن نے کلمہ طیبہ کی صورت میں اپنے اللہ کریم کے ساتھ کیا۔ وہ نماز قائم کرے گا۔اللہ کریم کی عبادات کرے گا تب وہ اس قابل ہوگا کہ حقو ق العباد بھی پورے کر سکے۔اگر ہم بنیاد پر نہیں رہیں گے تو عمار ت بھی کھڑی نہیں رہ پائے گی۔
  انہوں نے مزید کہا کہ زکوۃ اللہ کریم نے مقرر فرمائی ہے۔وہ مال جو سال بھر منافع کی صورت میں جمع رہا۔زکوۃ معاشی نظام کو درست رکھتی ہے۔معیشت میں مساوات پیدا ہوتی ہے۔پیسہ ایک جگہ جمع نہیں رہتا۔جب بندہ مومن اللہ کے نام پر زکوۃ دیتا ہے تو یہ بھی طے ہوگیا کہ مال بھی اسی کا ہے اور اُس کے حکم پر خرچ ہو رہا ہے۔زکوۃ کی ادائیگی مال کو مزید پاک کر دیتی ہے اور اس سے مال میں کمی نہیں آتی بلکہ برکت ہوتی ہے۔اور یہ ضروری نہیں کہ زکوۃ صرف رمضان المبارک میں ہی ادا کی جا ئے بلکہ جب اس مال کو ایک سال مکمل ہو جائے آپ پر زکوۃ فرض ہو گئی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔خود کو قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق دیکھنے کی ضرورت ہے کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Jo Bandah Haquq Allah Ki Adaigi Nahi Karta Woh Haqooq Al Ibad Bhi Poooray Nahi Kar Sakta by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on January 13,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah