Waarsat Ka Qanoon Watan Aziz Mein Ain Islami HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Waarsat Ka Qanoon Watan Aziz Mein Ain Islami Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
10-02-2023

 وراثت کا قانون وطن عزیز میں عین اسلامی ہے۔اپنی بہن،بیٹیوں کا حصہ جو اللہ کریم نے مقرر فرما دیا انہیں پورا پورا دیا جائے۔اس میں کسی طرح کی بھی زیادتی قابل گرفت ہے۔سابقہ کی گئی غلطیوں سے تہہ دل سے شرمندہ ہو کر معافی طلب کی جائے اور اپنی اصلاح کی جائے اور اللہ کریم سے امید رکھی جائے کہ وہ غفور الرحیم ہے معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ وراثت میں مال کی تقسیم کے حوالے سے بہت احتیاط کی جائے کہ اللہ کریم نے قانون وراثت کے اصول و ضوابط خود مقرر فرمائے ہیں اس لیے انہی قوانین کے تحت وراثت کی تقسیم کی جائے اگر وصیت کرنی ہے تو پھر مال کے تیسرے حصے کی وصیت کی جا سکتی ہے۔نیت اللہ کریم کے احکامات کی تعمیل مقصود ہونی چاہیے۔ بندہ مومن کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں ہر عمل کو خیر سے سر انجام دینے کی کوشش کرے اور اپنے دنیاوی امور کو سر انجام دینے میں وقت کو ضائع نہ کرے کہ فرائض رہ جائیں اور باقی دنیا کے سارے معاملات چلتے رہیں۔ساری سستی صرف دینی امور پر ہی رہے یہ درست نہیں ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں اور بندگی کی اہلیت کے لیے ترقی کا سبب ہیں حقائق سے روشناس کراتی ہیں۔جہاں جو حکم ہے اس پر عمل کرنا ذاتی طور پر بھی اور مجموعی طور پر بھی فائدہ دیتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہر کام،نیت اور مقصد سب روز محشر ہمارے سامنے لایا جائے گا اگر ہمارے اعمال صالح ہوں گے تو اجر و ثواب کا سبب ہوں گے اگر تجاوز ہو گا تو سزا کا سبب ہوں گے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں نیت سے لے کر عمل تک احکامات دین کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔امین
Waarsat Ka Qanoon Watan Aziz Mein Ain Islami Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 10,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah