Aaj Jo Taaqat, Ikhtiyar, Jitna Jis Ke Paas Hai Is Sab Ka Hisaab Roz Mahshar Dena Hoga .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Aaj Jo Taaqat, Ikhtiyar, Jitna Jis Ke Paas Hai Is Sab Ka Hisaab Roz Mahshar Dena Hoga .

Munara, Chakwal, Pakistan
10-03-2023

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا۔اور اس کلام ذات باری تعالی کی وجہ سے سارے مہینوں میں سردار مہینہ رمضان المبارک ہے۔آج ہم نے قرآن کریم سے رشتہ ناظرہ کی حد تک تو رکھا ہے لیکن جو حکم قرآن کریم ہمیں دیتا ہے اس پر عمل نہ کر رہے ہیں۔اسی وجہ سے مسلمان دنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو رہا ہے۔جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ سود کھا بھی رہا ہے اور سود پر انفرادی طور پر رقم بھی دے رہا ہے۔ہمیں ان نافرمانیوں سے تائب ہوکر واپس پلٹنا ہوگا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ اس معاشرے میں جو خرابی ہے اس کا سبب ہم تو نہ بنیں ہم تو اپنا حصہ اس میں سے نکالیں۔دنیا میں آج جہاں بھی خوشحالی ہے اس کا اگر سبب دیکھیں گے تو کوئی نہ کوئی اسلامی پہلو اس کے پیچھے آپ کو نظر آئے گا۔آج مغرب کی مثالیں دی جاتی ہیں وہاں کے قوانین اور ان کا نفاذ اسلامی حکم کے قریب تر ہے۔جنہوں نے نقل کی وہ استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور جو وارث ہیں انہوں نے اپنی وراثت چھوڑی ہے ذلیل ہو رہے ہیں۔  نور ایمان احساس ذمہ داری سے آشنا کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ قانون کی بالا دستی قائم کرے اور اس کا نفاذ مساوات کے ساتھ ہو۔ہم ایک دوسرے پر اعتراض کر کے خود کو بری کر لیتے ہیں سب سے پہلے خود اپنے محاسبے کی ضرورت ہے ہم ٹھیک ہوں گے تو معاشرہ بھی ٹھیک ہو گا ہرایک کے پاس جو حیثیت ہے جو طاقت ہے وہ دیکھے کہ اُس کا استعمال کیسا ہے۔قرآن کریم حق و باطل کی تفریق کرتا ہے سیدھا راستہ ایک ہی ہے سب راستے حق کے راستے نہیں ہیں۔درست بات وہی ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمائی ہے اگر کوئی کعبہ کی چھت پر بھی چڑھ جاتا ہے لیکن عمل درست نہیں تو کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔
  اللہ کریم رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہمیں اپنی اصلاح اس طرح سے نصیب ہو کہ باقی گیارہ مہینے ہمیں اطاعت کی توفیق نصیب ہو۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی ا جتماعی دعا بھی فرمائی۔
Aaj Jo Taaqat, Ikhtiyar, Jitna Jis Ke Paas Hai Is Sab Ka Hisaab Roz Mahshar Dena Hoga . by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 10,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah