Allah Kere Ramadaan Al Mubarak Ki Barkaat Aur Is Ke Mujahde Hamein Ba-hasiat Qoum Sudharnay Ka Sabab Ban JayenSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Allah Kere Ramadaan Al Mubarak Ki Barkaat Aur Is Ke Mujahde Hamein Ba-hasiat Qoum Sudharnay Ka Sabab Ban Jayen

Munara, Chakwal, Pakistan
21-04-2023

چاند رات کو ایسے مناؤ کہ رمضان المبارک میں کیے گئے اعمال کہیں ضائع نہ ہو جائیں۔ یہ تو وہ رات ہے جس میں رمضان المبارک میں کی گئی محنت اور مجاہدے کا انعام دیا جاتا ہے۔اس میں مومنین کی بخشش کی جاتی ہے۔یہ تو مزدور کی مزدوری ملنے کی رات ہے۔اس رات بھی خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کرنا چاہیے۔چاند رات کو ہم اس طرح مناتے ہیں کہ ساری حدیں پار کر دیتے ہیں اس طرح شیطان جو کہ زنجیروں میں جکڑا ہوتا ہے آزادی کے وقت وہ اتنی خوشی نہیں منار ہا ہوتا جتنی ہم منا رہے ہوتے ہیں اور پھر جو ہمارا اس خوشی کو منانے کا انداز ہوتا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔درحقیقت ہم نے تعمیل حکم کو چھوڑ کر دین کو رسم و رواجات کی نذر کر دیا ہے۔یاد رکھیں قبولیت اعمال کا تعلق عین دین اسلام کے احکامات پر عمل سے ہے۔
  امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ جہاں فانی میں جہاں ہم نے خواہشات کی دنیا بسا رکھی ہے اس سے نکل کر اللہ کی دی ہوئی حقیقی زندگی کو اپنائیں ہمیں بحیثیت مجموعی یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ہم اپنے آپ کو لوگوں کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں۔حالا نکہ ہونا یہ چاہیے کہ میرے اوپر جو فرائض اللہ نے مقرر کیے ہیں انہیں احسن طریقے سے ادا کروں۔رمضان المبارک کے یہ تیس روزے اور اس کا ایک ایک لمحہ ہماری زندگی میں وہ انقلاب لائے کہ ہم اصل حقیقت کو دیکھیں۔اور وہ مثبت تبدیلی آئے کہ ہمیں سدھار کر رکھ دے۔آج مسلمانوں کو ہر طرف سے تھپیڑے پڑ رہے ہیں لیکن کرنا یہ ہے کہ ہم اس میں کیا کر سکتے ہیں۔وطن عزیز کی بنیادوں میں گارا مٹی کی بجائے خون گوشت اور ہڈیاں لگی ہیں اس کی قدر کریں اللہ کرے کہ موجودہ ابتر حالات ہمیں خواب غفلت سے جگانے کا سبب بن جائیں۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اجتماعی سنت اعتکاف جاری تھا جس میں ملک بھر سے بہت بڑی تعداد میں معتکفین نے شرکت کی اور ایک بہت ہی خوبصورت اور منظم نظام جس میں تربیتی کورسز بھی شامل تھے اور ضروریات دین سیکھنے کی کلاسز بھی تھیں اپنے اختتام کو پہنچا اللہ کریم سب کی محنت اور مجاہدے قبول فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے  ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔۔
Allah Kere Ramadaan Al Mubarak Ki Barkaat Aur Is Ke Mujahde Hamein Ba-hasiat Qoum Sudharnay Ka Sabab Ban Jayen by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 21,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah