Hajj Ki Sharf Qabuliat Bandah Momin Ko Aisay Pak Kar Deti Hai Jaisay Aaj Peda Hoa HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hajj Ki Sharf Qabuliat Bandah Momin Ko Aisay Pak Kar Deti Hai Jaisay Aaj Peda Hoa Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
02-06-2023

بیت اللہ شریف وہ مقام ہے جو کائنات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور حج وہ عبادت ہے جو پوری اسلامی دنیا کو مرکزیت عطا کرتی ہے جس سے پوری اسلامی دنیا کو اتفاق و اتحاد کا درس ملتاہے۔حج وہ عبادت ہے جو بندہ مومن کو خلافت کا درس دیتی ہے کہ لاکھوں لوگ ایک جگہ اکھٹے ہو کر ایک امام کے پیچھے اللہ اکبر کہنے پر رکوع و سجود کریں۔ اللہ کریم کی رحمت بہت وسیع ہے کوئی گناہ اُس کی رحمت کو عاجز نہیں کر سکتا۔عبادات کو خالص اللہ کے لیے ادا کریں۔حج کرنے کا مقصد حاجی کہلانا نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے دین اسلام کا یہ رکن ادا کرنا مقصود ہے۔صرف فوٹو شوٹ یا تفریح کے لیے جانا حج نہیں ہے۔حاجی تو کہلائیں گے لیکن کیاایسا حج عبادت کے زمرے میں آئے گا؟ہم حج بھی کر آتے ہیں لیکن ہمارے کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اپنی کمائی کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں اس میں سود تو نہیں شامل ہو گیا۔ کہیں ہم کسی کا حق مار کر حج کے لیے تو نہیں جا رہے۔جب حلال ذرئع سے ہم حج کے لیے جائیں گے تو ان شاء اللہ کردار گواہی دے گا کہ یہ حاجی ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ مخلوق میں جتنے اختلافات ہیں ان کا حل یہی ہے کہ ہر کام اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے۔خالق اپنی مخلوق سے بے حد پیار کرتا ہے۔عبادات سے اللہ کریم کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔عبادات خواہشات ذاتی کے مطابق سجدہ کرنے کا نام نہیں ہے۔حج جوانی کی عبادت ہے کہ بندے میں اتنی ہمت ہو کہ وہ آسانی سے حج کے تمام ارکان ادا کر سکے اور حجاج کرام کو دوران حج اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی وجہ سے کسی دوسرے حاجی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصوف دم اور مصائب سے چھٹکارے کانام نہیں ہے بلکہ قرب الہی کے لیے ہے بندہ ظاہر سے باطن تک پاکیزگی کی طرف سفر کرتا ہے۔بندہ توبہ کرتاہے،رجوع الی اللہ کرتاہے اگر کوئی نافرمانی ہو جائے تو ندامت محسوس کرتا ہے۔ تصوف کی راہ پر چلنے والے مسافر کی ایسی کیفیات ہوتی ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 3،4 جون بروز ہفتہ،اتوار  دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع ہو رہا ہے جس میں ملک کے طول وعرض سالکین اس اجتماع میں شرکت کریں گے۔اتوار دن 11 بجے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی اس اجتماع سے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی،تمام خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے۔
Hajj Ki Sharf Qabuliat Bandah Momin Ko Aisay Pak Kar Deti Hai Jaisay Aaj Peda Hoa Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on June 2,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah