Islami Saal Ki Ibtida Yakam Mehram Alhram Hazrat Umar Farooq RA Ki Shahadat Se Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Islami Saal Ki Ibtida Yakam Mehram Alhram Hazrat Umar Farooq RA Ki Shahadat Se Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
21-07-2023
اسلامی سال کی ابتداء یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت سے ہوتی ہے
اسلامی سال کی ابتداء یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروق ؓ کی شہادت سے ہوتی ہے
حضرت عمر فاروق ؓ وہ ہستی ہیں جنہوں نے ساڑھے بائیس لاکھ مربع میل کا رقبہ فتح کیا۔آپ ؓ کی فتوحات میں نہ کسی مظلوم کی آہ سنائی دیتی ہے اور نہ کسی عورت کی پکار۔اسی ماہ (محرم الحرام) میں خانوادہ رسول ﷺ کی عظیم شہادتیں ہوئیں۔ان عظیم ہستیوں نے آپ ﷺ کی اتباع میں اپنی جانیں قربان کیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ اُس وقت کفر کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد بہت کم تھی لیکن انہوں نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ عملی طور پر مسلمان ایسے ہوتے ہیں۔آج مسلمان تعداد میں تو سب سے زیادہ ہیں لیکن مجموعی طور پر ہم اغیار کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں ہمیں اپنے آپ کو عملی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہمارے ایمان کی پختگی اور ہمارے اعمال یہ شہادت دیں کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں۔بد قسمتی سے ہماری بد اعمالیوں کی وجہ سے اس اللہ کی زمین پر فساد برپا ہے جس سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ہماری بے عملی کا سبب ہماری بے ایمانی ہے آج لوگ دشمنی نبھانے کے لیے پہلے دوستی کرتے ہیں پھر دشمنی کا وار کیا جاتا ہے۔معاشرے حاجیوں سے بھرے پڑے ہیں بازار میں دوکاندار بھی حاجی ہے اور خریدار بھی حاجی ہے لیکن دونوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ہے۔بے عملی اس حد تک لے جاتی ہے کہ بندہ کو حقائق نظر ہی نہیں آتے وہ اپنے گناہوں پر بھی فخر کر رہا ہوتا ہے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطافرمائیں اور ہم سب کو قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق زندگیا ں گزارنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Islami Saal Ki Ibtida Yakam Mehram Alhram Hazrat Umar Farooq RA Ki Shahadat Se Hoti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on July 21,2023