Allah Kareem Ke Sath Mazboot Talluq Makhlooq Ki Ghulami Se Azad Kar Deta HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Allah Kareem Ke Sath Mazboot Talluq Makhlooq Ki Ghulami Se Azad Kar Deta Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
13-10-2023

 میاں اور بیوی کا رشتہ اللہ کے نام پر قائم ہوتا ہے اس کو اللہ کریم کے بتائے ہوئے احکامات پر گزارنے سے زندگی سہل اور سکون والی ہو جاتی ہے جب ہم اس رشتے کو جو کہ ایک دوسرے کے ساتھ معاونت کا ہے مقابل لے آتے ہیں کہ میں نے دوسرے کو فتح کرنا ہے تو پھر زندگی میں تلخیاں جنم لیتی ہیں۔جہاں یہ خواہش ہوتی ہے کہ میرے حقوق پورے ہونے چاہیے وہاں ہمارے ذمے جو فرائض ہیں ان کی ادائیگی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اگر اللہ کریم کے احکامات کے مطابق ازدواجی زندگی گزاری جائے تو معاشرے سے بے حیائی ختم ہو جاتی ہے۔ آج ہمیں اپنی زندگی کو ایسے بسر کرنا چاہیے کہ اس سے آخرت کی تعمیر بھی ہوتی جائے۔بچوں اور بچیوں کے رشتے کرتے وقت بنیادی طور پر اس بات کو مدنظر رکھیں کہ اس گھر میں اس خاندان میں دین ہے۔اس سے رشتے میں ٹھہراؤ بھی نصیب ہوگا اور خوشی بھی۔نیکی کرتے وقت ایک دوسرے سے معاملات کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ میرے اللہ کریم کا حکم ہے۔اس حکم کی بجاآوری سے میرے اللہ کریم مجھ سے راضی ہوں گے۔اللہ کریم نے اپنے اوپر رحمت کو لازم کر لیا ہے۔ہم زبردستی ہاتھ چھڑا کر جہنم جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کریم کے ساتھ مضبوط تعلق مخلوق کی غلامی سے آزاد کر دیتا ہے۔جب توقعات مخلوق سے وابستہ ہو جائیں وہ کبھی پوری نہیں ہوتیں۔ہر بندے میں فطری طور پر یہ حصہ موجود ہے کہ وہ حق کو سمجھ بھی سکتا ہے اور اختیار بھی کر سکتا ہے۔ابھی ہمارے پاس وقت ہے ہم اس دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔قرآن کریم موجود ہے اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ ہماری راہنمائی فرما رہے ہیں تو چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کے حکم کے مطابق بسر کریں اسی میں دونوں جہاں کی کامیابی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے فلسطین کے مسلمانوں اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی
Allah Kareem Ke Sath Mazboot Talluq Makhlooq Ki Ghulami Se Azad Kar Deta Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 13,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah