Agar Zindagi Se Saleh Aamaal Nikal Jayen Yeh Zindagi Aik Boojh Ban Jati HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Agar Zindagi Se Saleh Aamaal Nikal Jayen Yeh Zindagi Aik Boojh Ban Jati Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
08-10-2023

 آپ ﷺ پر وحی الٰہی کے نزول نے ہمیں آپ ﷺ سے امتی کا رشتہ عطا فرمایا ہے جو باقی سب سے ممتا ز کر دیتا ہے۔ ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا ملک میں استحکام ہوگا تو ہم اکثریت کے ساتھ ساتھ اقلیت کو تحفظ دے سکیں گے۔ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت سارے عالمین کے لیے رحمت ہے۔اس میں کسی طرح کی تفریق نہیں ہے۔اس میں کافر و مشرک سب شامل ہیں۔آپ ﷺ کی عمر مبارک کے چالیس سال ہونے پر وحی الٰہی کا نزول ہوا اس مبارک موقع نے ہمیں امتی کا رشتہ عطا فرمایا۔ہمیں ہر حال میں اس رشتہ کو مقدم رکھنا ہے۔جب ہم بحیثیت امتی شان رسالت میں اظہار محبت کریں گے تو پھر اس میں ازخود احترام بھی ہوگا اور ان حدودو قیود کا بھی خیال رکھیں گے۔جس کا حکم ملا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دارالعرفان منارہ میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان بیان کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔کیونکہ شان رسالت خود اللہ کریم نے قرآن کریم میں بیان فرما دی ہے۔اپنے بندے پر قرآن کریم نازل فرمایا۔ہمیں قرآن کریم کے احکامات کو دیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے  اگر زندگی سے صالح اعمال نکل جائیں یہ زندگی ایک بوجھ بن جاتی ہے۔اللہ کریم کی ذات میں کسی کو شریک کرنا بہت بڑا جرم ہے جس کی معافی نہیں ہے۔آج ہم نے اپنے اندر بہت سے بت بنا رکھے ہیں جنہیں شرک خفی کہا جاتا ہے۔آج یہ بات عام ہے کہ فلاں نے میرا رزق بند کر دیا ہے میری اولاد بند کر دی ہے یہ خفی شرک ہیں۔یہ آگ کی تاریں ہمارے ساتھ قبر میں لپیٹ دی جائیں گی۔آج اکثریت مسلمانوں کی صرف نام کی مسلمان ہے۔کیونکہ ہماری عملی زندگی دین اسلام کے برعکس ہے۔عین ربیع الاول کے پروگرامز میں اظہار محبت کرتے ہوئے فرض نماز چھوڑ دی جاتی ہے۔ہم نے فرائض اور احکامات کو چھوڑ کر رواجات کو مقدم کر لیا ہے۔
  یاد رہے کہ ماہ مبارک ربیع الاول میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت پورے ملک میں پروگرامز ہوئے جن میں پہلا پروگرام راولا کوٹ آزاد جموں کشمیر،کلر کہار چکوال،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈیرہ نور ربانی کھر کوٹ ادو،گوجرانوالا اور اسلام آباد شامل ہیں اس کے علاوہ مرکزی طور پر دارالعرفان منارہ میں عظیم الشان جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کا انعقاد کیا گیا ان پروگرامز میں امت کو وہ سبق یاد دلانے کی کوشش کی گئی جس کو وہ بھلا چکی ہے کہ ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق اور اس ملک کی بقا تب ہی ممکن ہے جب ہمارے کردار اسوہ حسنہ کے مطابق ہوں گے۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی اجتماعی دعا فرمائی اور نا اتفاقی سے نجات کے لیے خصوصی طو ر پر گزارشات پیش کیں۔اور یہ نصیحت بھی فرمائی کہ ہم اپنے وجود پر اسلام کا نفاذ کریں۔اپنے کردار اور دوسرے کے ساتھ معاملات پر نظر رکھیں اور یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کریں اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔اور نبی کریم ﷺ سے محبت کی وہ حقیقت عطا فرمائیں کہ ہماری آخری سانس اس محبت پر قربان ہو۔
Agar Zindagi Se Saleh Aamaal Nikal Jayen Yeh Zindagi Aik Boojh Ban Jati Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 8,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah