Hum Is Liye Maghloob Hue Ke Hum Ne Deen Islam Ke Ataa Kardah Sunehri Usool Chore DiyeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Hum Is Liye Maghloob Hue Ke Hum Ne Deen Islam Ke Ataa Kardah Sunehri Usool Chore DiyeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Islamabad, Pakistan
04-10-2023
ہم اس لیے مغلوب ہوئے کہ ہم نے دین اسلام کے عطا کردہ سنہری اصول چھوڑ دیے
ہم اس لیے مغلوب ہوئے کہ ہم نے دین اسلام کے عطا کردہ سنہری اصول چھوڑ دیے
ہم اس لیے مغلوب ہوئے کہ ہم نے دین اسلام کے عطا کردہ سنہری اصول چھوڑ دیے ۔ملکی قوانین اور نظام حکومت کو باقاعدہ حرکت دینے کی ضرورت ہے ہاں کہیں بھی بدعنوانی ہے اسے روکنے سے ملک میں بہت بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ملکی سرحدوں پر سمگلنگ کے کنٹرول سے پچھلے چند دنوں میں ہمارے روپے کو کتنا استحکام ملا جو کہ آپ سب کے سامنے ہے ہمیں بعثت عالی عملی طور پر رہنمائی فرماتی ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق اور محبت و یگانگت سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ایمان میں کمزوری اس حد تک آگئی ہے کہ عمل ہم نے چھوڑ دیا ہے اور ہماری اس بے عملی نے رواجات کو فروغ دے دیا کہ دین میں بھی رسومات در آئی ہیں آپﷺکی شان بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے زبان گنگ ہو جاتی ہیں قران مجید میں آپ ؐ کی تعریف خود اللہ کریم فرما رہے ہیں یاد رکھیں جب بندہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور جھکاتا ہے تو در در پر سر جھکانے سے بچ جاتا ہے اسی طرح دینی اصول اور دینی بات اتنی مستحکم ہے کہ اس کے مقابل کچھ نہیں آسکتا ۔
مزید فرمایاہمارے پاس اتنا بڑا شعبہ زراعت کا ہے کہ اگر ہم اس کے اوپر پوری توجہ دیں تو ہماری معیشت جو ہے وہ صرف ایک شعبہ زراعت سے ہی بہتر ہو سکتی ہے صرف اس کے اوپر توجہ دینے کی ضرورت ہے کسان کو خالص کھاد دی جائے اور سہولیات فراہم کی جائیں تو ہمارےکاشت کار بھائی ملکی معیشت میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں
بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہمارا ملک ترقی کر سکے اور ہمارے ملکی حالات بہتر ہو سکیں
پروگرام کے آخر حضرت جی نے وفات پانے والے ساتھی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اس با برکت پروگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔
پروگرام میں احسن ظفر بختا واری( صدر آئی سی سی آئی) نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا اس تقریب میں احسن بختاوری صاحب صدر آئی سی سی آئی ظہیر الاسلام صاحب (نائب صدر آئی سی سی آئی )،فاد وحید(سنیئر نا ئب صدر آئی سی سی آئی )چیئرمین ٹی ڈبلیو اے محمود احمد وڑیچ طارق نصرت سابق سینیئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری سابقہ سنئیر وائس پریزیڈنٹ اختر عباسی صاحب ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی اور اجمل بلوچ صاحب صدر انجمن تاجراں بھ شامل تھے
Hum Is Liye Maghloob Hue Ke Hum Ne Deen Islam Ke Ataa Kardah Sunehri Usool Chore Diye by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 4,2023