Hamari Be Amli Ne Is Mahe Mubarak Ko Ravajaat Ki Nazar Kar Diya HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hamari Be Amli Ne Is Mahe Mubarak Ko Ravajaat Ki Nazar Kar Diya Hai

Gujranwala, Pakistan
01-10-2023
بعثت رحمت عالم ﷺ اور ولادت با سعادت سے اس کرۂ ارض پر تمام مخلوقات پر وہ رحمت کی بارش ہو ئی جس سے ریت کے ذروں سے لے کر عرش تک سب مستفید ہو ئے۔آپﷺ پر وحی کا نزول آپ کی ولادت سے ٹھیک چالیس سال بعد اسی ماہِ مبارک میں ہوا جس کی نزاکت یہ ہے کہ ہماری زند گیوں کا مقصد اس میں مضمر ہے ہماری انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی، جو کہ حاکم وقت تک  جاتی ہیں سب پر فرض ہو جا تا ہے کہ اپنے ہر عمل کو آپﷺ کی اتباع میں لے آئیں ان خیا لات کا اظہار  بعثت رحمت عالم ﷺ کا نفرنس سے ہزاروں مرد و خواتین سے ھیون مارکی گوجرانولہ میں امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کیا 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ قرآن مجید ہمیں کیا حکم دیتا ہےاسی آیت کریم میں صحابہ  ؓ کو راضی ہونے کا پروانہ عطا فرمایا جا رہا ہے تو یہ تو وہ ہستیاں ہیں جو اس راہ کے سنگ میل ہیں جن کو عبور کرنا تو درکناربلکہ سو چنے کا بھی تصور نہیں کر سکتے ۔آپﷺ کی زندگی میں 80 سے زائد غزوات و سرائع ہوئے جو کہ آپ ﷺ کی زندگی پر تقسیم کریں تو کو ئی دن خالی نہیں بچتا وطن عزیز میں دو دن پہلے المناک حملے میں 60 سے زیادہ معصوم شہری شہید ہو ئے یہ سراسر ظلم ہے یہ ہمار ے درمیان دین کے نام پر تفریق پیدا کرنے کی کو شش ہے اور ہماری قومی حمیت کو خدانخواستہ ایسا نقصان پہچانے کی کوشش ہے کہ یہ بحیثیت قوم سلامت نہ رہیں یہ وطن عزیز  لاالہ کے نام پر وجود میں آیا اور ہم آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو چھوڑ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں انصاف نہ ہو نے کی وجہ سے تکلیف سے بھری زندگی گزار رہے ہیں ۔
اس ماہ مبارک میں تجدید کریں کہ اپنی اصلاح دین کے مطابق کر لیں ہماری بے عملی نے اس ماہِ مبارک کو روا جات  کی نذر کر دیا ہے ۔آج سے 20،30سال پہلے تو اس طرح کے رواجات نہ تھے دین کے نام پر جو کہ آگے بڑھتے جا رہے ہیں ان محافل میں ہم فرض نماز کو چھوڑ دیتے ہیں جو کہ درست نہیں  ہے۔
حضرت امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے اس وطن عزیز کو ایک نعرہ " رب کی دھرتی رب کا نظام "دیا ہے اور فرما یا  تھا اس وطن عزیز کا مقدر ہے کہ اس پر اسلام کا نفاذ ہو گا اسے کو ئی نہیں روک سکتا ۔اور انشا ءاللہ یہ ملک دین اسلام پر وجود میں آیا ہے اس پر اسلام کی حکومت قائم ہو گی ۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hamari Be Amli Ne Is Mahe Mubarak Ko Ravajaat Ki Nazar Kar Diya Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 1,2023
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah