Duroood Shareef Ki Kasrat Se Hamein Duniya O Akhirat Ki Bhalai Ataa Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Duroood Shareef Ki Kasrat Se Hamein Duniya O Akhirat Ki Bhalai Ataa Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kot Addu, Pakistan
29-09-2023
درود شریف کی کثرت سے ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی عطا ہوتی ہے
درود شریف کی کثرت سے ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی عطا ہوتی ہے
ماہ مبارک ربیع الاول کی نسبت سے آج ہم یہاں جمع ہیں یہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔آپ ﷺ کی ذات کریم پر اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اور اسی نسبت سے ہم پر بھی احسان فرمایا یہ انعام فرمایا کہ ہم بھی آپ ﷺ کی ذات اقدس پر درود و سلام بھیجیں۔آپ ﷺ کے زمانہ مبارک سے صدیوں کے فاصلے پر آج ہم اس دور سے گزر رہے ہیں جب ہمارے جائے نماز کی بنائی میں بھی سود شامل ہے. اس سب کے باوجود اللہ کریم ہم پر مہربانی فرمائیں کہ ہمارا نبی کریم ﷺ سے یہ اظہار محبت اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ڈیرہ نور ربانی کھر،کو ٹ ادو میں جمعتہ المبارک کے روز جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ پر ہزاروں مرد و خواتین سے خطاب!
انہوں نے کہا کہ محبت رسول ﷺ اس وقت تک اپنی معراج کو نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ ﷺ سے محبت جان،مال،اولا د یعنی دنیا کی ہر چیز سے زیادہ نہ ہو۔آپ ﷺ پر درود شریف کی کثرت سے ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی عطا ہوتی ہے۔آپ ﷺ سے ایک صحابی ؓ نے پوچھا کہ میں درود شریف کے لیے اگر آدھا وقت مختص کر لوں تو کیا مناسب ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر بڑھا لو تو اور اچھا ہے پھر پوچھنے پر فرمایا اگر سارا وقت درود شریف کے لیے مختص کر لو تو دنیا و آخرت کی بہتری کے لیے کافی ہے۔
تصوف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلاسل تصوف وہ نسبت ہے جو قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے جا جوڑتا ہے۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ذکر قلبی کرایا جاتا ہے اس ذکر کو اگر آپ اپنی زندگی کے معمولات میں لے آئیں تو اس سے گناہ سے نیکی کی طرف سفر شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر حضرت جی مد ظلہ العالی نے سب کو ذکر قلبی بھی کرایا اور بیعت سے نوازا۔
آخر میں انہوں نے ملک رضا ربانی کھر ایم این اے کے والد محترم ملک نور ربانی کھر کی مغفرت کے لیے اور ملک وقوم کی ترقی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Duroood Shareef Ki Kasrat Se Hamein Duniya O Akhirat Ki Bhalai Ataa Hoti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 29,2023