Deen Islam Mojooda Jiddat Ke Daur Mein Bhi Hamari Zindaganian Aitdaal Par Le Aata HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Deen Islam Mojooda Jiddat Ke Daur Mein Bhi Hamari Zindaganian Aitdaal Par Le Aata HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
17-11-2023
دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی ہماری زندگیاں اعتدال پر لے آتا ہے
دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی ہماری زندگیاں اعتدال پر لے آتا ہے
دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی جہاں ہمیں منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے وہاں ہمارے اعمال چاہے دنیاوی ہی کیوں نہ ہوں انھیں عبادت کے درجے پر لے آتا ہے۔اور اسلام کی یہ بہت بڑی خوبصورتی ہے کہ جہاں ہم جان لینے کے در پہ ہوتے ہیں وہاں جان نچھاور کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں۔دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں دنیا کے کاموں کو دین کے مطابق کرنا ہی اسلام ہے۔دینی احکامات پر چلنے سے دنیا میں بھی عزت نصیب ہوتی ہے۔صاحب ایمان کی نشانی ہے کہ وہ دنیا کی زندگی اللہ کریم کے احکامات کے مطابق گزارتا ہے۔توحید بنیاد ہے آج وقت ہے کہ ہم اللہ کریم کے حضور بخشش طلب کریں اُسے معاف فرمانا پسند ہے محبو ب ہے۔جب کلمہ پڑھ لیا پھر اپنے اختیارات دربار رسالت ﷺ میں دے دیے۔پھر بات صرف اتباع کی ہے۔اپنی پسند نبی کریم ﷺ کی پسند میں ڈھال دی۔ہمارے معاملات میں ہماری پسند اور عقل ختم ہو جائے جو بھی کرنا ہو نبی کریم ﷺ کی پسند سے ہو۔اس زندگی کے ایک ایک پل کا حساب دینا ہے جو کچھ اُس نے دیا ہے سب اُسی کا ہے میرا کچھ بھی نہیں یہ وجود بھی اسی کا دیا ہوا ہے۔خاک کا مالک بھی وہی ہے ہوا اور پانی کا مالک بھی وہی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہا کہ جدت سے ہم نے تعمیر کم کی ہے جبکہ تخریب زیادہ ہوئی ہے۔مزاج انسانی سے بے شمار تبدیلی پیدا ہوتی ہے جو ہمارے فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔ہم کیسے فیصلے کرتے ہیں اس کا انحصار ہمارے مزاج پر ہے۔زندگی تو ہر حال میں بسر کرنی ہے دیکھنا یہ چاہیے کہ میرا دن کیسا گزرا اور رات کیسی بسر ہوئی کیا اس میں اللہ کریم کی رضا شامل تھی یا اس کی نافرمانی میں بسر ہوگئی۔ہر کوئی سمجھتا ہے یہ میری زندگی ہے جیسے چاہوں بسر کروں۔دینی حدودو قیود سے ہم بہت دور چلے گئے ہیں۔ضروریات اور ان کی تکمیل کے زرائع جو خالق کائنا ت نے ہمیں تعلیم فرمائے ہیں وہ سب سے آسان ترین راستہ ہے زندگی گزارنے کا۔ان پر عمل کرنے سے دنیا و آخرت کے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ہم نے زندگی کے سارے معاملات میں رسم و رواجات لے آئے ہیں خوشی غمی،نکاح و طلاق ہر بات میں ہم نے اپنی پسند کو دخل دیا ہے رواجات کی پیروی میں لگے ہیں اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں ہمیں اپنے معاملات میں دینی احکامات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ وہم ہو گیا ہے کہ میں نہ ہوا تو پتہ نہیں کیا ہوگا،میرے خاندان کا کیا بنے گا اللہ کریم کا ارشاد ہے کہ کسی کے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہر ایک کی ہر ضرورت اللہ کریم پوری فرماتے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Deen Islam Mojooda Jiddat Ke Daur Mein Bhi Hamari Zindaganian Aitdaal Par Le Aata Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 17,2023