Kisi Kharabi Ya Bad Unwani Ko Dekh Kar Is Mein Beh Jane Ki Bajaye –apne Amal Ko Durust Simt Pr Rkha JayeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kisi Kharabi Ya Bad Unwani Ko Dekh Kar Is Mein Beh Jane Ki Bajaye –apne Amal Ko Durust Simt Pr Rkha JayeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
16-02-2024
کسی خرابی یا بد عنوانی کو دیکھ کر اس میں بہہ جانے کی بجائے اپنے عمل کو درست سمت پررکھا جائے
کسی خرابی یا بد عنوانی کو دیکھ کر اس میں بہہ جانے کی بجائے اپنے عمل کو درست سمت پررکھا جائے
ہمارے نیک اعمال بھی معاشرے پر اثر انداز ہو رہے ہوتے ہیں اور ان نیک اعمال کرنے والوں کی بدولت ہی یہ دنیا قائم ہے اور اللہ کریم نے کفر اور انکار کرنے والوں کو مہلت دے رکھی ہے۔جب معاشرے میں نیکی نہیں رہے گی تو اس دنیا کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔اپنے غلط عمل پر جواز اس لیے نہ تلاش کیا جائے کہ فلاں بھی تو غلط کر رہا ہے۔نور ایمان ایسی آزادی عطا فرماتا ہے کہ بندہ دنیا بھر کی غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے۔جو اعمال اختیار کرنے کا حکم فرمایا گیا ہے وہ تمام اعمال انسانی معاشرے کی ضرورت ہیں ان پر عمل پیرا ہوئے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ اعمال بد سے توبہ کریں اور نیکی اختیار کریں۔بنی اسرائیل کی قوم نے وعدہ کیا کہ ہم ثابت قدم رہتے ہوئے اللہ کی راہ میں لڑیں گے اور ہمارا یہ عمل صرف اللہ کی رضا کے لیے ہوگا لیکن جب حکم آیا تو تھوڑوں کے علاوہ باقی سب اپنی بات سے پھر گئے۔اُس قلیل تعداد کی وجہ سے اللہ کریم نے سب پر کرم فرمایا۔کیونکہ ان کے درمیان اللہ کے نبی ؑ اور ایسے لوگ تھے جو اطاعت الٰہی پر کاربند تھے۔یاد رکھیں جب بھی ہم کوئی نیک عمل کریں اس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا ہو۔ہمارے معاشرے میں دین اور دنیا کو علیحدہ علیحد ہ کر دیا گیا ہے۔حالانکہ وہ مسلمان ہی کیا جسے مسجد، بازارمیں انصاف کرنا نہ سکھا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیک عمل ایسے ہے جیسے ہم اللہ کریم کو قرض دے رہے ہیں۔قرض حسنہ وہ ہے جس کا ہر پہلو احسن ہو۔آسانی سے لٹایا جا سکے۔ہمارے ہر نیک عمل کو اللہ کریم قرض حسنہ فرما رہے ہیں جب دنیا ختم ہو گی تو اللہ کریم اپنی شان کے مطابق ہمیں اس کا بدلہ عطا فرمائیں گے۔یہ اللہ کریم کی اپنے بندوں کے ساتھ محبت کا بہت خوبصورت پہلو ہے جس کا ادراک ہونا بہت ضروری ہے۔
یاد رہے کہ حضر ت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کراچی دورہ پر تشریف لے جا رہے ہیں جہاں 24 فروری 2024 کو ماڈل کالونی کراچی بینکویٹ جناح ہال میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خواتین و حضرات کو دعوت عام ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کیجیے
Kisi Kharabi Ya Bad Unwani Ko Dekh Kar Is Mein Beh Jane Ki Bajaye –apne Amal Ko Durust Simt Pr Rkha Jaye by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 16,2024