Duniya Ka Nizaam Allah Kareem Ne Adal Par Qaim Rakha Hua HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Duniya Ka Nizaam Allah Kareem Ne Adal Par Qaim Rakha Hua Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
08-03-2024

  رمضان المبارک بندہ مومن کو زندگی میں ایک بار پھر عطا ہو رہا ہے جو کہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان اور رعایت ہے۔ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اس کی مبارک ساعتوں میں پُر خلوص ہو کر صرف اللہ کی رضا کے لیے عبادات کریں۔آج ہماری نافرمانیوں کے باوجود اللہ نے ہمیں پھر مہلت دی ہے کہ اس میں اجرو ثواب کو کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ہم سب اس کی برکات کو دیکھتے ہوئے اس کے منتظر نظر آئیں۔
 امیر عبدالقدیرا عوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ دنیا کا نظام اللہ کریم نے عدل پر قائم رکھا ہوا ہے۔عدم توازن سے کوئی شئے اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتی۔جب دنیا میں فساد بڑھتا ہے تو اللہ کریم ایسی مخلوق پیدا فرما دیتے ہیں جنہیں اللہ محبوب رکھتا ہے اور وہ اللہ کو محبوب رکھتے ہیں۔ہر شئے اللہ کا ذکر کرتی ہے جو مخلوق اللہ کا ذکر چھوڑ دے وہ فنا ہوجاتی ہے۔دارِ دنیا کی زندگی ہمارے دم سے ہے یہ سمجھ لینا درست نہیں ہے۔ہم نہیں تھے تو یہ دنیا قائم تھی ہم نہ ہوں گے تب بھی یہ نظام چل رہا ہوگا۔یہ دنیا نیکی کرنے والوں کی وجہ سے قائم ہے جب تک اللہ اللہ کرنے والا ایک بھی موجود ہے یہ دنیا قائم رہے گی۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں بھی تحفظ نبوت کی ضرورت پیش آرہی ہے۔آپ ﷺ کی بعثت سب سے آخر میں ہوئی۔آپ ﷺ کی ذات اقدس نبوت کی عمارت کی تکمیل ہے۔دعا ہے کہ اللہ کریم ایسے لوگ پیدا فرمائیں جو ہماری تربیت کا سبب بنیں ہمارے گناہ ایسے ہیں کہ ہم اس معاشرے کی برائی کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔بڑی بڑی قومیں ان کے اعمال کی وجہ سے تباہ کر دی گئیں۔آج ہمارے معاشرے میں وہ ساری برائیاں موجود ہیں لیکن نبی کریم ﷺ کی بعثت کے صدقے اجتماعی عذاب ختم کر دئیے گئے۔
اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Duniya Ka Nizaam Allah Kareem Ne Adal Par Qaim Rakha Hua Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 8,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah