Watan Aziz Ke Masail Ka Hal Mulik Mein Mojood Qawaneen Ka Itlaq Masawaat Ke Sath Karne Se HogaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Watan Aziz Ke Masail Ka Hal Mulik Mein Mojood Qawaneen Ka Itlaq Masawaat Ke Sath Karne Se Hoga

Munara, Chakwal, Pakistan
04-04-2024

وطن عزیز کے مسائل کا حل ملک میں موجود قوانین کا اطلاق مساوات کے ساتھ کرنے سے ہوگا۔ہمارے ملک میں اس حد تک قانون موجود ہے کہ چھوٹی سی غلطی پر بھی سزا ہے۔چہ جائیکہ ملک میں عزت سے لے کر کسی کی جان تک محفوظ نہیں ہے۔آئے روز قتل ہو رہے ہیں معاشرے میں بے حیائی عام ہے ہمیں رمضان المبارک کی برکات وہ بتا رہے ہیں جن کے حلیے تک اسلامی نہیں ہیں۔ایسا ہی ہے جیسے کوئی جان بوجھ کر روزہ نہ رکھے اور پھر ہمیں روزے کے فضائل اور برکات بتارہا ہو۔نماز کی ادائیگی سے بندہ مومن کو ظاہری اور باطنی طور پر رب کریم کی طرف سے بے انتہا رحمت عطا ہوتی ہے جو بیانوں و الفاظ میں ممکن نہیں۔قرآن کریم میں بے حیائی اوربیہودہ باتوں سے بچنے کا حکم ہے اور وعدوں کی پاسداری، امانتوں کی حفاظت یہ وہ اوصاف ہیں جن سے بندہ مومن فلاح پاجاتا ہے۔یاد رکھیں کہ اگر نماز کی ادائیگی عجزو انکساری سے کی جائے تو بندہ مومن کو یہ سارے اوصاف حمیدہ عطا ہو جاتے ہیں۔ 
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا معتکفین سے خطاب
  انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر ہر اس کام کو معاشرے میں عام کر رہے ہیں جن کے کرنے سے اللہ کریم نے منع فرمایا ہے۔ ہمیں اسلامی تعلیمات پڑھنے،سمجھنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم حزب الشیاطین کی چالوں سے محفوظ رہ سکیں۔بندہ مومن کے اوصاف بیان کرتے ہوئے اللہ کریم فرماتے ہیں ایسے بندے حیا والے ہوتے ہیں تو سوشل میڈیا پر پورا زور لگایا جا رہا ہے کہ بے حیائی کو عام کیا جائے تا کہ جس کا م کا بھی مسلمانوں کو حکم دیا جاتا ہے یہ اپنے رب کریم کی نافرمانی کریں اور دنیا و آخرت میں ناکام ہوں ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ایک ایک حکم پر اپنی پوری قوت سے عمل کریں تا کہ اپنی اور معاشرے کی اصلاح کا سبب بن سکیں۔
آب زم زم کے بارے ارشاد ہے کہ اس میں ہر قسم کی بیماری کی شفا ہے میرا عقیدہ یہ ہے کہ اگر اسے پیتے وقت ظاہری و باطنی دونوں قسم کی بیماریوں کی نیت کی جائے گی تو اللہ کریم دونوں میں شفا عطا فرمائیں گے۔آخر میں انہوں نے معتکفین سے ان کے اعتکاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم آپ کا مجاہدہ قبول فرمائیں اور اس اعتکاف کو ہمارے کردار میں تبدیلی کا سبب فرمائیں۔امین
Watan Aziz Ke Masail Ka Hal Mulik Mein Mojood Qawaneen Ka Itlaq Masawaat Ke Sath Karne Se Hoga by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 4,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah