Watan Aziz Pak Sir Zameen Mein Nizaam Maeeshat Ka Sood Par Chalna Hamari Tabahi Ka Sabab HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Watan Aziz Pak Sir Zameen Mein Nizaam Maeeshat Ka Sood Par Chalna Hamari Tabahi Ka Sabab Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
11-08-2024

ہم قرآن مجید کی آیات تو سنتے ہیں لیکن ان پر عمل نہ ہے جس کی وجہ سے ہم ان ابتر حالات سے گزر رہے ہیں۔بد امنی،مہنگائی اور بے یقینی کی صورت حال ہے۔حالانکہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر،اپنی عزتوں کو قربان کر کے حاصل کیا گیا۔آج ہم اُس مقصد سے دور چلے گئے ہیں جس کے لیے وطن عزیز  حاصل کیا گیا۔ہم پوری دنیا کے قوانین کی مثال دیتے ہیں کہ وہاں اُن کے نفاذ سے بڑا امن اور انصاف ہے اگر آپ غور فرمائیں تو یہ وہ قوانین ہیں جودین اسلام سے لیے گئے۔اور ہم آپ ﷺ کے رستے کو چھوڑ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا 40 روزہ سالانہ اجتماع کے آخری روزحضرات و خواتین کی  بڑی تعداد سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد سالکین کی اصلاح اور باطن کی صفائی ہے۔دارالعرفان منارہ میں سالکین اور ہر آنے والے کو باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق تربیت سے گزارا جاتا ہے۔جس سے بندہ مومن کی زندگی اسوہ حسنہ ﷺ کے مطابق ڈھل جاتی ہے اور وہ اپنی عملی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔اُس کی زندگی میں سکون اور اطمینان آجاتا ہے۔حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں وہ صبر اور شکر کے ساتھ اسی معاشرے میں زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے۔
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ اجتماع جاری تھا جس کے آخری روز صوبائی،اور ڈویژنل سطح تک سالانہ تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی نے اپنے دست مبارک سے شیلڈ تقسیم فرمائیں جس میں پنجاب کے پانچ ڈویژن راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالا،فیصل آباد، سرگودھا میں سے پہلے نمبر پر راولپنڈی ڈویژن  دوسرے نمبر پر سرگودھا ڈویژن تیسرے نمبر پر فیصل آبادڈویژن ہے۔
3۔ جنوبی پنجاب کے ڈویژن ملتان،ڈی جی خان، بہاولپوراورھزارہ، اسلام آباد میں سے  ملتان ڈویژن پہلے نمبر پراسلام آباد ڈویژن دوسرے نمبر پراور ہزارہ ڈویژن تیسرے نمبر پر ہے۔
 4۔ کے پی کے، بلوچستان،کشمیر اور سندھ میں سے کے پی کے پہلے نمبر پر اور آزاد کشمیر دوسرے نمبر پر ہے۔
5۔ الفلاح فاؤنڈیشن آل پاکستان میں راولپنڈی ڈویژن پہلے نمبر پرفیصل آباد ڈویژن دوسرے نمبر پر ہے
 نشرواشاعت آل پاکستان میں فیصل آباد ڈویژن پہلے نمبر پر اور لاہورڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔ 
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Watan Aziz Pak Sir Zameen Mein Nizaam Maeeshat Ka Sood Par Chalna Hamari Tabahi Ka Sabab Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 11,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah