Aqalmandi Aur Danish Mandy Ka Miyaar Yeh Ke Bandah Mohammad Rasool Allah SAW Ka Itebaa Karta HoSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Aqalmandi Aur Danish Mandy Ka Miyaar Yeh Ke Bandah Mohammad Rasool Allah SAW Ka Itebaa Karta Ho

Munara, Chakwal, Pakistan
20-09-2024

عقلمندی اور دانش مند ی کا معیار یہ کہ بندہ محمد الرسول اللہ ﷺ کا اتباع کرتا ہواور اُسے پھر ایمان کا وہ درجہ نصیب ہوتا ہے کہ حق الیقین کی کیفیت کو پا لیتا ہے، کہ اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ جو ارشاد فرمائیں گے وہی میرے لیے بہتر ہے۔ اُمت میں کسی کے پاس کوئی کمال ہے تو وہ نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ہے۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے۔اللہ کریم ظاہر سے باطن تک اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ عطا فرمائیں۔جب ایمان مضبوط ہو گا پھر یہ سمجھ آئے گی کہ ہر وقت رکو ع و سجود میں رہنا کیا ہے۔ اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ میں اُٹھایا گیا ہر قدم اپنے اپنے حصے میں عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔زندگی کے سارے امور عبادت میں داخل ہو جاتے ہیں۔تارک الدنیا ہونا دین نہیں ہے اگر یہ حصہ افضل ہوتا تو انبیاء ؑ بھی تارک الدنیا ہوتے انبیاء کرام ؑ نے عملی زندگی بسر کی ہے اور ان کی زندگی کا اتباع کر کے ہم ہر وقت رکوع وسجود کی کیفیت کو پا سکتے ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ لو گ دنیاوی تو کیا دینی علوم حاصل کرنے کے بعد یہ دعوی کر رہے ہوتے ہیں کہ میرے جتنا علم کسی کے پاس نہیں۔صوفیا بھی فرماتے ہیں کہ محنت و مجاہدے کرنے کے بعد جو شئے سب سے آخر میں بندے کے اندر سے نکلتی ہے وہ انا ہے۔شیطان ایسے لوگوں سے عبادات نہیں چھڑاتا بلکہ ان کے دل میں یہ وہم ڈال دیتا ہے کہ میرے جیسا کوئی نیک اور پرہیز گار نہیں۔ہر بات کا رخ اور نسبت اللہ کی طرف ہو جائے یہ تبھی ممکن ہے جب دل میں خلوص ہو گا اور خلوص حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ذکر اللہ۔اپنی عملی زندگی کا دفاع بھی حق اور سچ کے ساتھ کریں نہیں تو معافی کی توفیق بھی نصیب نہیں ہوتی اور بندہ اس غلطی کو صحیح جان کر عمل کرتا رہتا ہے۔بندگی کیا ہے؟ غیر مشروط اطاعت کا نام بندگی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
 
Aqalmandi Aur Danish Mandy Ka Miyaar Yeh Ke Bandah Mohammad Rasool Allah SAW Ka Itebaa Karta Ho by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 20,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah