Mah E Mubarak Rabiey Al-awwal Ko Is Tarha Maanao Jis Tarha Allah Aur Allah Kay Rasool SAW Ne Mananay Ka Tareeqa Aur Saleeqa Bataya HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Mah E Mubarak Rabiey Al-awwal Ko Is Tarha Maanao Jis Tarha Allah Aur Allah Kay Rasool SAW Ne Mananay Ka Tareeqa Aur Saleeqa Bataya Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
06-09-2024

ماہ مبارک ربیع الاول کو اس طرح مناؤ جس طرح اللہ اور اللہ رسول ﷺ نے منانے کا طریقہ اور سلیقہ بتایا ہے۔اظہار محبت میں بھی ادب اور حدود و قیود کا اس طرح خیال ہو کہ بے ادبی کا شائبہ بھی نہ گزرے۔  یوم دفاع پاکستان ایک عظیم فتح کی نوید سناتا ہے ہم اپنے آپ کو اُن مضبوط بنیادوں پر کھڑا کریں جنہیں لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، یہ استحکام ہمارے دفاع کو اتنا مضبوط کردے گا کہ منانے سے نکل کر ہم عملی طور پر ثابت کریں گے کہ ہم ناقابل تسخیر ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہمیں قلب عطا فرمایا جو دھڑکنے والے دل کے مقام پر ہے ہمارے گناہ اس قلب پر سیاہ نکتے کی صورت میں لگتے ہیں اور یہ سیاہ ہو جاتا ہے اس کی سیاہی ہمیں بندگی سے نکال دیتی ہے۔ ذکر الٰہی بندہ مومن کے اس قلب کو صاف کر کے اس کے ٹیڑھے پن کو دور کرتا ہے۔آج ہم اپنا جائزہ لیں اور اس قلب کی کھڑکی کو کھولیں کہ ہم جو بھی عمل کر رہے ہیں چاہے وہ معاشرے میں لین دین کے معاملات میں سے ہو،اپنے بیوی بچوں کے ساتھ برتاؤ ہو،ہمارے شب وروز کے فیصلوں میں ذاتی پسند و ناپسند ہے یا ان میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی رضا کو سامنے رکھتے ہیں۔جب مخلوق اپنی مرضی کرتی ہے تو پھر کر ہ ارض پر فتنہ اور فساد ہوتا ہے۔معاشرے میں جہاں بہت ساری برائیاں ہیں وہاں جھوٹ بھی عام ہے اور یاد رکھیں جھوٹ بولنا بے شک بڑا گناہ ہے لیکن جھوٹ سننا بھی بہت برے اثرات مرتب کرتا ہے اور فی زمانہ اس وقت ہم سب سے زیادہ جھوٹ اپنے آپ سے بول رہے ہیں 
  یادر ہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کا انعقاد 8 ستمبر 2024 بروز اتوار دن 11:00 بجے باہر گراؤنڈ میں ہوگا۔جس میں جہاں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی وہاں ملک کی اہم شخصیات جن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صاحب،فاروق ستار ایم کیوایم،سابقہ وفاقی مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود صاحب،مختار احمد بھرتھ،ایڈوائزر وزیر اعظم برائے صحت،سابقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،ملک تنویر اسلم سیتھی ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ کئی معزز عمائدین علاقہ شرکت کریں گے۔ جلسہ کے انتظامات شب و روز جاری ہیں۔
  آخر میں انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر شہدا ء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلندی درجات کی دعا فرمائی
Mah E Mubarak Rabiey Al-awwal Ko Is Tarha Maanao Jis Tarha Allah Aur Allah Kay Rasool SAW Ne Mananay Ka Tareeqa Aur Saleeqa Bataya Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 6,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah