Poori Ummat Musalmah Aik Jism Ki Manind HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Poori Ummat Musalmah Aik Jism Ki Manind Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
30-08-2024

پوری اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے۔ہر مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے راحت،سکون اور آسانی کے لیے سعی کرتا ہے۔آج ہم معاشرے میں ایک دوسرے کو ایذا پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں حالانکہ جسم کی مثال سے مراد یہ ہے کہ جسم کے کسی حصے کو بھی چوٹ لگے تو درد اور تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے کے حالات بالکل اس کے برعکس ہیں۔آخرت کا انحصار ہماری اسی زندگی کے  اعمال پر ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی کسی آیت پر عمل کر لیا جائے اور ا سکی سمجھ آجائے تو زندگی سنور جاتی ہے۔آج مسلمان معاشرے میں ایک دوسرے پر سے اعتماد اُٹھ چکا ہے۔کوئی کسی کا یقین نہیں کر رہا کہ یہ میرے ساتھ کیا کرے گا اور جہاں کوئی یقین کرلیتا ہے اس کے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے۔رشتے ہونے کے باوجود رشتے سلامت نہیں رہے،خاندان ہونے کے باوجود خاندان سلامت نہیں ہیں۔ہماری گفتگو میں سچائی نہیں رہی۔ہم دین بیان کرتے ہوئے بھی اپنی ذات،اپنے مقاصد پہلے دیکھتے ہیں۔اس بے یقینی اور بے اعتمادی کا سبب کیا ہے؟ یہی کہ ہم بھول چکے ہیں کہ ہر قول و فعل اللہ کے روبرو ہے وہ ظاہر ہو یا باطن سب کچھ اس کے روبرو ہے۔نور ایمان کی مضبوطی کی نشانی یہ ہے کہ جس بندے کا ایمان مضبوط ہو گا پھر وہ منافقت نہیں کرے گا۔اس کے ہر کام میں اللہ کی رضا مقدم ہو گی۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں ربیع الاول کی مناسبت سے 8 ستمبر 2024 بروز اتوار کو دن 11 بجے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی تمام عاشقان رسول ﷺ کو دعوت عام دی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت کر کے اپنے دلوں کوبرکات نبوت ﷺ سے منورہ کیجیے۔خواتین کے لیے پردے کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے
Poori Ummat Musalmah Aik Jism Ki Manind Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 30,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah