Qanoon Agar Aafaqi Qawaneen Ke Mutabiq Nahi Hai To Woh Qanoon Nahi Ho SaktaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Qanoon Agar Aafaqi Qawaneen Ke Mutabiq Nahi Hai To Woh Qanoon Nahi Ho SaktaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
04-10-2024
قانون اگر آفاقی قوانین کے مطابق نہیں ہے تو وہ قانو ن نہیں ہو سکتا
قانون اگر آفاقی قوانین کے مطابق نہیں ہے تو وہ قانو ن نہیں ہو سکتا
قیام قیامت تک جب بھی کسی کو حق سے راہنمائی درکار ہو گی صراط مستقیم کی تلاش ہو گی وہ آپ ﷺ کی واحد ذات مبارکہ سے ہی ملے گی .آپﷺ کا فرمان دوامی ہے اس کو جب بھی کوئی اختیار کرے گا سیدھی راہ پائے گا۔ہم آپ ﷺ کے فرمان کا انکار اور عمل نہ کر کے اقوام عالم میں ذلت اور پستی کا شکار ہو رہے ہیں۔ہمارے نہاں خانہ دل پر جو کچھ بھی وارد ہو رہا ہے وہ ظاہر پربھی ضرور اثر کرتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہا کہ آج ہم جس معاشرے میں سانس لے رہے ہیں اس میں ہر وہ برائی موجود ہے جو سابقہ اقوام میں تھی اور ان برائیوں کی وجہ سے وہ قومیں تباہ ہوئیں ان پر عذاب آئے۔یہ تو اللہ کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ بعثت عالی ﷺ کی وجہ سے ہمارے اوپر سے اجتماعی عذابات اٹھا لیے گئے۔اس وقت معاشرے میں بڑے چھوٹے کا کوئی لحاظ نہیں رہا۔کوئی اپنے پرائے کی تمیز نہیں رہی تو زندگیوں میں سکھ اور سکون کیسے آئے گا۔اللہ کریم نے جو اصول اور ضابطے دئیے ہیں انہیں اختیار کرنے سے ہی ہماری زندگیوں میں سکون آ سکتا ہے
بصورت دیگر عمل نہ کر کے اللہ کریم کے سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون اگر آفاقی قوانین کے مطابق نہیں ہے تو وہ قانو ن نہیں ہو سکتا۔اسی طرح معاملات،مزاج،اخلاقیات اگر قرآن و سنت کے تحت نہیں ہیں تو وہ احسن نہیں ہو سکتے۔ہاں اسے رواجات کہا جا سکتا ہے۔قرآن مجید کو پڑھیں،ترجمہ اور تفسیر پڑھیں اجماع کو دیکھیں کہ آپ ﷺ نے صحابہ کو کیا سمجھایا۔ قرآن مجید کا ترجمہ پڑھ کر خود سے فیصلہ کر لینا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا یہ درست نہیں ہے بلکہ ان ضابطوں کی ضرورت ہے جو آپ ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں۔
یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 5،6 اکتوبر بروز ہفتہ اتوار کو دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ اپنی روحانی تربیت کے تشریف لائیں گے اور حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اتوار دن 11 بجے خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی۔ہر خاص و عام کا اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
Qanoon Agar Aafaqi Qawaneen Ke Mutabiq Nahi Hai To Woh Qanoon Nahi Ho Sakta by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 4,2024