Noor E Eman Qayamat Tak Har Taalib Ki Talabb Poori Farmata HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Noor E Eman Qayamat Tak Har Taalib Ki Talabb Poori Farmata Hai

New York City, United States (US)
18-10-2024

بندہ مومن کو قرآن مجیدجو لب ہائے مبارک محمد الرسول اللہ ﷺ سے ہمیں نصیب ہوا اس میں وہ دستور اور آئین ہے جوہمیں صراط مستقیم پر چلاتا ہے اور منزل مقصود تک رسارئی بھی عطا فرماتا ہے۔انسانی حیات اور یہ خلق اپنی اپنی منزل کی طرف گامزن ہے۔مسافر اپنی منزل کی طرف تب ہی پہنچ سکتا ہے جب اسے منزل کی راہنمائی بھی نصیب ہو۔زندگی کو محض گزارنا نہیں بلکہ اس کاجائز ہ بھی لینا ہے کہ ہم جو دیکھتے ہیں،سنتے ہیں جو بول رہے ہیں، یعنی اپنے ہر قدم کو اُٹھاتے وقت اپنا ہر فیصلہ لیتے وقت نبی رحمت ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا مکی مسجد مسلم کمیونٹی سینٹر نیو یارک (امریکہ) میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ نورایمان قیامت تک ہر طالب کی طلب پوری فرماتا ہے بات ہماری طرف ہے کہ ہماری چاہت کیا ہے۔بندہ امتحان میں ہے اور امتحان تب ہی ہو گا جب حق بھی اس دنیا میں موجود ہو گا۔آپ ﷺ کی تعلیمات کی بات آئے یا کیفیات کی قیامت تک کے لیے ان کا اہتمام فرما دیا گیا ہے ان کی حفاظت فرما دی گئی ہے۔تیرے سامنے راہ ہدایت ہے تو کس راہ کا انتخاب کرتا ہے یہ فیصلہ اے بندہ تجھ پر ہے۔شکرگزار ہوتا ہے یا انکار کرتا ہے۔جہاں جہاں ہم دین اسلام پر عمل کرنا چھوڑ یں گے وہاں وہاں ہم مشکلات اور تکالیف کا شکار ہوں گے۔بندگی غیر مشروط اطاعت کا نام ہے اگر ہم دین میں بھی رواجات کو لے آئیں گے یا اپنی پسند اور نا پسند کے مطابق دین پر عمل کریں گے یعنی کہیں عمل کر لیا کہیں چھوڑ دیا تو ایسے ہم نقصان اُٹھائیں گے۔بندہ مومن شرائط کے ساتھ دین پر عمل نہیں کرتا بلکہ جو حکم ملتا ہے اس کی اطاعت کرتا ہے۔دین اسلام کو اختیار کرنا ہماری ضرورت ہے اس سے ہماری زندگی میں آسانیاں اور ٹھراؤ آئے گا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ یہ دنیا جسے ہم اپنا گھر سمجھے بیٹھے ہیں یہ ایک مسافر خانہ ہے۔ہم نے جو اپنے آباؤ اجداد سے سیکھا جوہمارے معاشرے کی روایات تھیں اگر اپنی زندگی کا جائزہ لیں تو کیا وہ ہم میں موجود ہیں ہم اپنی اگلی نسل کو کیا دے کر جا رہے ہیں؟ہماری اقدار جو ہم نے چھوڑ دیں آج دنیا ان کو اپنا کر ترقی کر رہی ہے۔ہم اپنی اولاد کے لیے کتنی کوشش کرتے ہیں دن رات محنت کرتے ہیں کہ ان کی زندگی بہتر بنا سکیں۔جو ہم اپنے بچوں کو دے کر جا رہے ہیں کیا اس پر ہم مطمئن ہیں؟ہم ان کی کیا تربیت کر رہے ہیں؟آج بھی جہاں خاندان قائم ہیں وہاں اصول اور ضابطے بھی قائم ہیں جہاں خاندان بکھر گئے ہیں وہاں اقدار بھی بکھر گئی ہیں۔
اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Noor E Eman Qayamat Tak Har Taalib Ki Talabb Poori Farmata Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 18,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah