Quran Kareem Allah Kareem Ka Zaati Kalaam Hai Jis Mein Zindagi Guzaarne Ke Usool Bayan Farmaiye Gaye HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Quran Kareem Allah Kareem Ka Zaati Kalaam Hai Jis Mein Zindagi Guzaarne Ke Usool Bayan Farmaiye Gaye Hain

Chicago, United States (US)
25-10-2024

تصوف و سلوک بندہ مومن کو جہاں اعمال میں کھرا پن عطا کرتاہے وہاں حضور حق کی و ہ کیفیت بھی عطا کرتا ہے کہ بندہ خود کو اللہ کے روبرو محسوس کرتا ہے کہ میں جوعمل بھی کر رہا ہوں میرے اللہ کریم مجھے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو سکرین(سوشل میڈیا) کی نذر ہونے سے بچانا ہے اور ان کو اپنے ساتھ منسلک رکھیں اور دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا  شکاگو میں صحبت شیخ کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کریم کا ذاتی کلام ہے جس میں زندگی گزارنے کے اصول بیان فرمائے گئے ہیں۔اس پر عمل کرنے والا سیدھے راستے پر ہوگا اس میں راہنمائی ہے۔بندہ انسان سے مومنین میں شمار ہوجاتا ہے۔بندہ صاحب ایمان ہی تب ہوتا ہے جب شرائط ایمان پوری کر رہا ہو۔جس طرح روزہ وجود کی ذکوۃ ہے اسی طرح مال کی بھی ذکوۃ ہے بندہ اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے دنیا کے نظام میں جب بندہ ٹیکس ادا کر لیتا ہے پھر بقایا پیسہ اس کا ہے وہ جیسے چاہے خرچ کرے لیکن اسلامی نظام معیشت میں کمانا بھی اللہ کے حکم کے مطابق ہے یعنی جائز وسائل اور خرچ بھی اللہ کے حکم کے مطابق کرنا ہے۔اس طرح بندہ مومن کا کمانا اور خرچ کرنا بھی نیکی شمار ہوتا ہے۔بندہ جب زکوۃ ادا کرتا ہے تو ساتھ یہ بھی اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ مال اس کا ہے میں اس کے حکم کے مطابق اس میں سے زکوۃ بھی دے رہا ہوں اور اس کے حکم کے مطابق خرچ بھی کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلاح وہی پائے گا جسے ہدایت نصیب ہوگی۔بندہ مومن کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ لوگوں تک حق پہنچائے۔اگر ہمارے انداز سخت ہوں گے ہمارے اندر تلخیاں ہوں گی اسے دیکھ کر کون ہے جو ہم سے دین سیکھے گا۔ذاتی ذمہ داری کے ساتھ ایک اجتماعی ذمہ داری بھی ہوتی ہے جسے معاشرے کے لیے ادا کرنا ہوتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے خاندان کو اپنی فیملی اور بچوں کو وہ اقدار بتائیں جو ہمیں اپنے اجداد سے ملی ہیں خاندان کا مل جل کر رہنا،خاندان کی اہمیت،رشتوں کا لحاظ اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اگر ہمارے انداز ایسے ہوں جن کی تربیت نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے تو ہمارے حالات بہت بہتر ہوں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Quran Kareem Allah Kareem Ka Zaati Kalaam Hai Jis Mein Zindagi Guzaarne Ke Usool Bayan Farmaiye Gaye Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 25,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah