Hamari Ebadaat Ya Naik Aamaal Ki Sharf Qabuliat Ki Daleel Yeh Hai Ke Zindagi Quran O Sunnah Mein Dhalti Chali Jati HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hamari Ebadaat Ya Naik Aamaal Ki Sharf Qabuliat Ki Daleel Yeh Hai Ke Zindagi Quran O Sunnah Mein Dhalti Chali Jati Hai

San Francisco, United States (US)
27-10-2024

انسانی جسم میں قلب وہ مقام ہے جہاں پر دوست بھی بستے ہیں اور دشمن بھی،محبت اور نفرت دونوں فعل دل کے ہیں۔ہمارے تمام اعمال کی بنیاد بھی قلب انسانی ہے کیونکہ نیت یاکسی کام کو کرنے کا ارادہ بھی دل کا فعل ہے کہ کون سا عمل کس نیت سے کر رہے ہیں پیچھے مقصد کیا ہے؟
 اگر ہم اس دل میں جہاں بہت سے لوگ آباد ہیں جن میں دوست بھی شامل ہیں اور دشمن بھی یہاں ایک مسجد بنا لی جائے جس سے اللہ کے نام کی صدائیں بلند ہوں اور ہمیں احساس ہو کہ ہم کوئی ایسا کام نہ کریں کہ جس سے میرے اللہ کریم مجھ سے ناراض ہوں اپنے ہر کام کو نبی کریم ﷺ کے اتباع میں کریں جب دل بدلتا ہے جب دل میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت آتی ہے تو بندہ مثبت فیصلے کر تا ہے پھر بندے کے اعمال و کردار نبی کریم ﷺ کی سنت میں ڈھل جاتا ہیں اسی لیے صوفیا ساری محنت قلب پر کراتے ہیں۔جب ہر عمل اللہ کی رضا کے لیے ہوگا نا کہ اپنی ذاتی خواہش یا شہرت کے لیے پھر اس کی قبولت بھی ہوگی۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا سان فرانسسکو میں خواتین و حضرات سے خطاب۔
  انہوں نے مزید کہا کہ حق کو تلاش کرنے کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے نہاں خانہ دل میں دیکھو کیا واقعی حق کی تلاش چاہتے ہو؟ تمہیں بس خالص ہو کرنیت کرنی ہے وہ تمہارے لیے کئی راستے کھول دے گا۔انابت شرط ہے۔وہ کائنا ت کا رب ہے ہر ایک کی ہر ضرورت ہر وقت پوری فرماتا ہے یہ بھی وہی پوری فرمائے گا ہمیں بس ارادہ کرناہے۔جب احکامات کے مطابق بندہ عمل کرتا ہے پھر بندگی نصیب ہوتی ہے۔ہماری عبادات یا نیک اعمال کی شرف قبولیت کی دلیل یہ ہے کہ زندگی قرآن وسنت میں ڈھلتی چلی جاتی ہے اور خلوص میں ترقی نصیب ہوتی ہے۔لیکن اس سب کے لیے انابت شرط ہے۔ابھی موقع ہے جب بندہ برذخ میں اتر جاتا ہے پھر اعمال کی کتاب بند ہو جاتی ہے پھر دوبارہ موقع نہیں ملتا۔آج موقع ہے اس زندگی کو غنیمت جانیں اپنا تعلق اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ سے مضبوط کیجیے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحا د کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی
Hamari Ebadaat Ya Naik Aamaal Ki Sharf Qabuliat Ki Daleel Yeh Hai Ke Zindagi Quran O Sunnah Mein Dhalti Chali Jati Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 27,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah