Namaz Mustahkam Muashray Ke Qiyam Ka Sabab Banti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Namaz Mustahkam Muashray Ke Qiyam Ka Sabab Banti Hai

London, United Kingdom (UK)
08-11-2024

نماز کی ادائیگی زندگی میں نظم و ضبط،آپس کی ہم آہنگی،بھائی چارہ اور بندہ مومن کو مثبت کردار ادا کرنے پر لے آتی ہے۔نماز مستحکم معاشرے کے قیام کا سبب بنتی ہے۔محبت اور شفقت کو فروغ دیا جائے اور آپس کی تلخیاں ختم کرنی چاہیے۔عبادات کی شرف قبولیت ایمان کو تقویت دیتی ہے اور ایمان کی قوت ہمارے اعمال پر اثر انداز ہوتی ہے۔نماز زندگی کو ایسے حدود وقیود میں لے آتی ہے کہ بندہ کے ظاہر اور باطن کو تقویت ملتی ہے اور معاشرے کو ایک کامل مسلمان ملتا ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا ہیعرو سینٹرل مسجد لندن میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب 
  انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے بے شمار پہلو ایسے ہیں جن سے ہمارے معاشروں میں تربیت ہو رہی ہے۔اگر اس میں ہم مزاج یا اپنی پسند داخل کریں گے تو پھرہم معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔جب پوری زندگی اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ سے مزین ہو جائے تو ساری زندگی رکوع و سجود میں شمار ہو جائے گی۔
  نماز کی فضیلت پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کوئی مسئلہ بھی پیش آ جائے اللہ کریم فرماتے ہیں صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔نماز ادا کرنے سے صبر اور حوصلہ حاصل ہوتا ہے جس سے ہماری زندگیوں میں اعتدال آتا ہے۔کامیابی نصیب ہوتو اس کا شکر ادا کرو کہیں ناکامی کا سامنا ہے تو صبر اختیار کرو۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے تادم واپسی ہر کوئی امتحان میں ہے جب دنیا کا وقت ختم ہو جائے گا تب یہ امتحان بھی ختم ہو جائے گا پھر جزا و سز ا کا میدان سجے گا۔آج وقت ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کے ارشادات کے مطابق بسر کریں۔
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان کینڈا اور امریکہ کے دورہ سے واپسی پر لندن پہنچے جہاں انہوں نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کیا اس کے بعد بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں خطاب فرمائیں گے۔
Namaz Mustahkam Muashray Ke Qiyam Ka Sabab Banti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 8,2024
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah