Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah Sarbarah Tanzeem Al Ikhwan Pakistan Canada, America Aur Bartania Ke Rohani Tarbiati Dora Ke Baad Aaj Subah Watan Wapas Pahonch Gaye .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Islamabad, Pakistan
11-11-2024
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ کے روحانی تربیتی دورہ کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران نے اپنے شیخ کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے حضرت جی نے ایک ماہ کے دورہ کے دوران کئی پروگرامز میں خطاب کیے اس کے علاوہ علیحدہ علیحدہ نشست بھی منعقد ہوئی۔
یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان گزشتہ ماہ سے دورہ کینیڈا،امریکہ اور برطانیہ میں کانفرنسز میں مصروف تھے جس میں ان ممالک کا کئی ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے اللہ اللہ کی نعمت اور برکات نبوت ﷺ کو اللہ کی مخلوق تک پہنچایا جس سے لوگ بہت مستفید ہوئے۔کینیڈا میں آپ نے brampton،scarborough اور mississauga پروگرامز میں لیکچر دئیے۔ اس کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں جن میں Newyork،connecticut،Chicago،San francisco،Houston،Baltimore شامل ہیں اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز سے ملاقاتیں رہیں۔ واپسی پر لندن میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت جی لیکچر دیا اور وہاں کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران کے علاوہ صاحبزادہ شہید اللہ اعوان اور صاحبزادہ نجیب اللہ اعوان،صاحب مجاز ارشد صاحب،سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان،جنرل سیکرٹی طارق چوہدری پنڈی ڈویژن بھی شامل تھے
Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah Sarbarah Tanzeem Al Ikhwan Pakistan Canada, America Aur Bartania Ke Rohani Tarbiati Dora Ke Baad Aaj Subah Watan Wapas Pahonch Gaye . by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 11,2024