Ramadaan Al Mubarak Rehmaton Aur Barkatoon Wala Maheena Jis Mein Quran Kareem Ka Nuzool HwaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Ramadaan Al Mubarak Rehmaton Aur Barkatoon Wala Maheena Jis Mein Quran Kareem Ka Nuzool HwaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
28-02-2025
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ جس میں قرآن کریم کا نزول ہوا
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ جس میں قرآن کریم کا نزول ہوا
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ جس میں قرآن کریم کا نزول ہوا اور اُمت محمد الرسول اللہ ﷺ کو کلام ذات سے نوازا۔اور لیلۃ القدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ایسی رات عطا فرمائی۔اسی رات میں قرآن مجید لوح ِ محفوظ سے یکبارگی نازل فرمایا اور آپ ﷺ کے قلب ِ اطہر پر وقتاً فوقتاًنازل فرمایاجو لوگوں کی راہنمائی فرماتا ہے۔ایسی ہدایت جس میں اصول و ضوابط،ایمانیات،معاملات سے لے کر ساری زندگی شامل ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں انتشار،فساداور بہت سے مسائل ہیں۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قوانین اور نظام عدل کا نفاذ نہیں ہے۔ہمارے عدالتی نظام میں یہ بہت بڑا خلا ہے کہ اس میں جو اطلاق ہے وہ مساوی نہیں۔آج صدیاں گزرنے کے بعد بھی قرآن کریم کے احکامات پر عمل دنیا کے کسی حصے میں بھی کسی بھی رنگ و نسل کا فرد کرے تو اس پر عمل کرنا آسان ہے اور فائدہ بھی ہوگا اور باعث سکون بھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبادات ہمیں اس قابل کرتی ہیں کہ ہم اپنی اصل کو پہچان سکیں اور وہ برکات جو اللہ کریم کے کلام سے ہمیں نصیب ہوں وہ اس قابل کر دیں کہ ہم اس دنیا جو تخیلاتی حیات ہے اس سے نکل کر اس دنیا کی فکر کریں جو حقیقت ہے تاکہ آخرت کو پہچان سکیں اور آخرت کی تیاری کر سکیں۔ورنہ بندہ اسی دنیا کے بارے ساری زندگی سوچتا رہتا ہے اور جب موت آتی ہے تو پریشان ہو جاتا ہے کہ میرا مال میری اولاد یہ سب کدھر جائے گا اپنے مال و متاع کے بارے میں ہی فکر مند رہتا ہے۔کیونکہ اس نے ساری زندگی اسی کے لیے تو بسر کی ہوتی ہے۔
اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں اس رمضان المبارک سے اللہ کی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Ramadaan Al Mubarak Rehmaton Aur Barkatoon Wala Maheena Jis Mein Quran Kareem Ka Nuzool Hwa by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 28,2025