Koi Mehfil Jo Allah Aur Allah Ke Habib Ke Zikar Ke Baghair Ho Roz Mahshar Is Ke Baray Sakht Sawal Ho GaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Koi Mehfil Jo Allah Aur Allah Ke Habib Ke Zikar Ke Baghair Ho Roz Mahshar Is Ke Baray Sakht Sawal Ho Ga

Chakwal, Pakistan
06-04-2025

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کی چکوال آمد پر اہلیان چکوال،دوست احباب اور احباب سلسلہ نے والہانہ استقبال کیا۔حضرت شیخ المکرم کو چکوال آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے حضرت کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے استقبال کرنے والوں سے گاڑی سے اتر کر مصافحہ کیا۔تمام احباب نے حضرت جی کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔استقبال کرنے والوں میں قاضی عمیر عزیز،ملک حفیظ انجم،محمد ارشد صدرالاخوان راولپنڈی ڈویژن اور امجد اعوان سیکرٹری اطلاع تنظیم الاخوان پاکستان کے علاوہ کئی افراد نے شرکت کی۔
  انہوں نے خان پور میں اعوان برادری کی ایک نجی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی محفل جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کے ذکر کے بغیر ہو روز محشر اس کے بارے سخت سوال ہو گا۔آپ ﷺ کی ذات مجسم رحمت ہے اور یہ واحد در ہے جو تمام نیک اعمال کے لیے یہاں سے راہنمائی لینا ضروری ہے۔یاد رکھیں اللہ کی مخلوق میں انسان کو اشرف المخلوقات بنایا سب اولاد آدم ہیں۔یہ ذات اور برادریوں کی تقسیم اللہ کریم نے مختلف دنیاوی امور کی سر انجام دہی کے لیے بنائے ہیں۔اللہ کے نزدیک وہی محبوب اور محترم ہے جو تقوی کے لحاظ سے بہتر ہے۔اعوان قوم کی نسبت حضرت علی ؓ سے ہے۔اعوان کا مطلب مددگار ہے۔ہمارا قبیلہ جہاں انفرادی طور پر مثبت کردار ادا کررہا ہے وہاں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی اپنا ایسا کردار ادا کریں کہ جیسا ہمارے اجداد نے ملک و قوم اور دین کی سربلندی کے لیے اپنے خون اور جانوں کے نذرانے دے کر ادا کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی وہ ذمہ داری جو مجھے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے سونپی ہے پوری کوشش کے ساتھ ملک پاکستان اور پوری دنیا تک پہنچاؤں۔آسٹریلیا سے لے کر افریقہ اور یو کے اور یورپ کے تمام شہروں میں ان برکات نبوت ﷺ کو پہنچاؤں   اللہ کریم اس کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائیں۔
  آخر میں حضرت کو ملک وسیم کرامت اور اعوان برادری کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی اور دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پزیر ہوا
Koi Mehfil Jo Allah Aur Allah Ke Habib Ke Zikar Ke Baghair Ho Roz Mahshar Is Ke Baray Sakht Sawal Ho Ga by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 6,2025
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah