Kamyabi Ki Bunyaad Noor E Eman HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kamyabi Ki Bunyaad Noor E Eman HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
London, United Kingdom (UK)
12-04-2025
کامیابی کی بنیاد نورایمان ہے
کامیابی کی بنیاد نورایمان ہے
ہمارے نزدیک کامیابی کے مختلف معیار ہیں۔کوئی دولت کے حصول کو کامیابی سمجھتا ہے کسی کی کامیابی کا معیار اقتدار کا حصول ہے،کسی کی نظر میں طاقت کا ہونا کامیابی ہے۔یہ تمام کامیابیاں ختم ہونے والی ہیں۔قرآن کریم کی روشنی میں اصل کامیابی اللہ کریم کی واحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی بعثت پر ایمان لانا ہے۔اس کامیابی کا حاصل یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھال لیں۔
نبی کریم ﷺ سے محبت دنیا و آخرت میں ہماری کامیابی کا سبب ہے۔آپ ﷺ کی محبت سے ہمیں وہ روشنی عطا ہوتی ہے کہ ہم حقیقت سے آگاہ ہو سکیں۔ ہمیں اپنے ایمان کی مضبوطی کو چانچنے کے لیے جو شرائط قرآن کریم میں بیان فرمائی گئی ہیں ان میں پہلی شرط خشو ع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی ہے۔کہیں ہم معاملات دنیا کے لیے اپنی نماز تو نہیں چھوڑ رہے؟ جو ایمان والے ہیں ان کی شرط تو یہ ہے کہ وہ نماز بھی ادا کرتے ہیں اور پورے خلوص کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عبادات میں ہمارا شوق اور جذبہ کیسا ہے؟نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اپنے بچوں کو نماز کی ترغیب دیں اور ان کی عمر کے ساتھ ساتھ اس ترغیب کو بڑھایا جائے۔
شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کا لندن (انگلینڈ) میں سراجا منیرا کانفرنس میں حضرات و خواتین سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمات محمد الرسول اللہ ﷺ پر عمل کرنے کے لیے کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیمات محمد الرسول اللہ ﷺ پر اتنا یقین ہو کہ ہمارے اعمال اس یقین کی شہادت دیں۔اللہ کریم نے نبی کریم ﷺ کی جو شان بیان فرمائی ہے کہ آپ ﷺ سراجا منیرا ہیں یعنی ایسا روشن چراغ جس سے پوری مخلوق کو روشنی (حق) نصیب ہو تی ہے۔ہمیں جو امتی کا رشتہ نصیب ہوا ہے یہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔جب کیفیات کی بات آئے گی پھر سلاسل تصوف کی بات ہوگی۔صدری علوم کی بات آتی ہے جو سینہ بہ سینہ چلتے ہیں۔اللہ کریم فرماتے ہیں جو میرے لیے محنت کرتا ہے میں اس کے لیے راستے کھول دیتا ہوں۔نبی کریم ﷺ سے محبت صرف منانے کے لیے نہیں بلکہ اس منانے کو عمل تک لانے کی ہے۔اپنے ہر عمل کو اس لیے کیجیے کہ اللہ کا حکم ہے اور اس طریقے سے کیجیے جس طرح نبی کریم ﷺ نے کرنے کا حکم فرمایا ہے۔
آخر میں انہوں نے ذکر قلبی کی اہمیت پر بات کی اور حاضرین محفل کو طریقہ ذکر قلبی سکھایا۔اور اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
یاد رہے کہ اس کانفرنس میں سالکین سلسلہ عالیہ اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ جناب ضمیر اعوان،نجم چوہدری،عامر گل،چوہدری اشفاق ٹوبہ اور حافظ فرحان بھی شامل تھے۔
Kamyabi Ki Bunyaad Noor E Eman Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 12,2025