Tamam Ebadaat Ka Dar-o-madar Khalis Niyat Aur Khashoo O Khazoo Par HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Tamam Ebadaat Ka Dar-o-madar Khalis Niyat Aur Khashoo O Khazoo Par Hai

Birmingham, United Kingdom (UK)
13-04-2025

سلاسل تصوف میں ساری محنت قلوب کی اصلاح پر کرائی جاتی ہے۔تمام عبادات کا دارومدار خالص نیت اور خشوع و خضوع پر ہے۔خشوع و خضوع کا حصول اور نیت کو خالص کرنا اللہ اللہ کی تکرار سے ہی ممکن ہے۔
شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان  کا  برمنگھم (انگلینڈ)  دارالعرفان میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے اپنے اوپر رحمت کو لازم فرما لیا ہے اسی لیے اللہ کریم نے رحمت اللعالمین مبعوث فرمائے۔اللہ کریم اپنی مخلوق کو محبوب رکھتے ہیں اگر کوئی اللہ کی مخلوق پر زیادتی کرے گا اسے اس کا حساب دینا پڑے گا۔فرائض نبوت میں ایک فرض یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ  مخلو ق کو پاک کرتے ہیں ان کا تذکیہ فرماتے ہیں۔جتنی بھی کسی میں ناپاکی ہو جب وہ صدق دل سے کلمہ طیبہ پڑھتا ہے تو تمام ناپاکی اس سے ختم کر دی جاتی ہے۔ہم اپنے تمام فیصلے دل سے کرتے ہیں جو فیصلہ دل کرتا ہے ہم وہی کام کرتے ہیں وہ اچھا ہو یا برا۔جب دل پاک ہوتے ہیں جب ان میں اللہ کے نام کو بسایا جاتا ہے پھر خواہش ذاتی نہیں بلکہ اللہ کا حکم مقدم ہوجاتا ہے۔جب تذکیہ نفس کی بات آئے گی پھر بات دل کی آئے گی جہاں نور ایمان ہے جو کفیات کا گھر ہے۔یہ صرف خون سپلائی کرنے والی مشین نہیں ہے بلکہ اس کے اندر ایک لطیفہ ربانی ہے۔اسے درست کرنے کی ضرورت ہے اسے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔جو کیفیت دل میں ہوگی اس کا اثر پورے وجود پر پڑے گا جس میں سوچ سے نگاہ اور نگاہ سے لے کر ہر ایک فعل شامل ہے۔
یاد رہے کہ شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان برطانیہ کے روحانی دورہ پر ہیں جہاں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز سے خطاب کر رہے ہیں برمنگھم میں بھی اسی نسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرات و خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی کی تھی۔اس کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Tamam Ebadaat Ka Dar-o-madar Khalis Niyat Aur Khashoo O Khazoo Par Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 13,2025
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah