Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan's Visit UK & EUROPE 2025Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan's Visit UK & EUROPE 2025

Islamabad, Pakistan
10-04-2025
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اپنے سالانہ روحانی تربیتی دورہ یوکے و یورپ کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر ائیرپورٹ پر اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران جن میں خلیفہ مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد، جنرل سیکرٹری چوہدری طارق، سیکرٹری فنانس طارق اعوان، صدر الاخوان اسلام آباد امجد علی ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان امجد محمود اعوان کے علاوہ وابستگانِ سلسلہ عالیہ اور عقیدت مندوں نے آپ کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
دورہ یوکے و یورپ کا باقاعدہ آغاز جمعہ 11 اپریل 2025 کو لندن کی مرکزی مسجد (Heathrow Central Mosque) سے ہوگا، جس میں حضرت شیخ المکرم جمعہ کا خطاب فرمائیں گے۔
اس دورہ کے تحت برطانیہ و یورپ کے مختلف شہروں میں "سراجاً منیراً کانفرنسز" کے تحت عظیم الشان روحانی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ جن شہروں میں یہ پروگرام ہوں گے اُن میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، نیلسن اور بریڈ فورڈ شامل ہیں۔ ان اجتماعات کا مقصد شرکاء کو ذکر اللہ کے ذریعے روحانی تربیت فراہم کرنا اور بطریقِ اویسیہ سیرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات سے روشناس کرانا ہے۔
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ان مخصوص پروگراموں کے علاوہ انفرادی ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں عامۃ الناس خصوصاً نوجوان شرکت کر کے انفرادی و اجتماعی رہنمائی حاصل کریں گے۔
یہ سالانہ دورہ ترویجِ برکاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ملنے والی عظیم زمہ داری کا حصہ ہے، جس کے تحت حضرت شیخ المکرم مدظلہ العالیٰ تزکیہ نفس اور باطنی تربیت کے پیغام کو قریہ قریہ، شہر شہر، دنیا بھر میں عام فرما رہے ہیں
Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan's Visit UK & EUROPE 2025 by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 10,2025
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah