Hamein Woh Mohabbat Aur Ishhq Darkaar Hai Jo Hamein –apne Aamaal Se Aagah RakhaySheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Hamein Woh Mohabbat Aur Ishhq Darkaar Hai Jo Hamein –apne Aamaal Se Aagah RakhaySheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Oslo, Norway
20-04-2025
ہمیں وہ محبت اور عشق درکار ہے جو ہمیں اپنے اعمال سے آگاہ رکھے
ہمیں وہ محبت اور عشق درکار ہے جو ہمیں اپنے اعمال سے آگاہ رکھے
محبت رسول ﷺ کو وہ معراج حاصل ہونی چاہیے جو ان تمام محبتوں جن میں اولاد،والدین اور اپنی عزیز ترین ہستیوں کی محبت پر غالب ہو۔ جسے اللہ کریم سے آشنائی درکار ہے جو قرب الہی کا طالب ہے یا راہ ہدایت کا متلاشی ہو، یاد رہے کہ یہ سب کچھ درمصطفی ﷺ سے ہی حاصل ہوگا۔
شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا سینٹرل مسجد اہل سنت والجماعت اوسلو ناروے میں خواتین حضرات کی کثیرتعدادسے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اسباب کا اختیار کرنا کسی مقصد کے حصول کے لیے ہوتا ہے،کوئی عمل کرنا یا کوئی سفر اختیار کرنا کسی مقصد کی تکمیل کے لیے ہے۔اس کائنات کی تخلیق سورج چاند ستارے،سمندر،رات اور دن کا آنا جانا یہ سب حضرت انسان کے لیے ہے اور بشر کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا۔اس کے ساتھ نبی کریم ﷺ کو مبعوث فرما کر اللہ کریم فرماتے ہیں کہ اے مومنو اللہ کا یہ تم پر بہت بڑا احسان ہے
ہمیں وہ محبت اور عشق درکار ہے جو ہمیں اپنے اعمال سے آگاہ رکھے اور ہمیں اپنی زندگی کی اصل حقیقت بتائے۔ہم اس لیے تو اس دنیا میں نہیں آئے کہ روزی کمائیں،بچے پیدا کریں خاندان ہو اولاد ہو،صحت بیماری کے ساتھ اس دنیا سے چلے جائیں اگر یہی زندگی ہے تو پھر ایک پرندے اور ہماری زندگی میں کیا فرق ہے جس مخلوق کو اللہ کریم نے اپنی روح امر ربی سے نوازا ہو جس کی بدولت یہ واحد مخلوق ہے جو اپنے رب کو پہچان سکتی ہے۔درجہ احسان یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کی عبادت ایسے کرے جیسے وہ اسے دیکھ رہا ہو اور دوسرا درجہ یہ ہے کہ کہ اس کے نہاں خانہ دل میں یہ یقین ہو کہ میرا رب کریم اسے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں اسفار کا موقع ملتا ہے ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ان کی ترقی ان اصولوں پر مضمر ہے جو ان قوموں نے اسلام سے لیے ہیں اور ہم نے آج وہ اصول اور قائدے چھوڑ دئیے ہیں اس وجہ سے ہم پستی کا شکار ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ جہاد اکبر یہ ہے کہ اپنے ہر عمل کو دین اسلام کے مطابق گزاریں۔ہر ہر لمحے کا مجاہدہ ہے۔میں یہاں ہزاروں میل کے فاصلے پر صرف اور صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لیے آیا ہوں اور تعلیمات نبوت ﷺ کے ساتھ ساتھ برکات نبوت ﷺ کے اس بحر کو قریہ قریہ پہنچانے کی سعی کر رہا ہوں۔اعمال میں صدق تب نصیب ہوتا ہے کہ بندہ ذاتی خواہش رد کر کے اپنے ہر عمل کو رضائے باری تعالی پر لے آئے۔
اوسلو ناروے میں حاجی عبدالرؤف،چوہدری اظہر اقبال،چوہدری ارشد عزیز وڑائچ،ملک سلطان حمزہ اعوان،چوہدری اسماعیل سرور،چوہدری سرفراز احمد،عامر جاوید شیخ،چوہدری اصغر،چوہدری محمد ریاض گجر،چوہدری بشیر احمد اور میجر عاطف صاحب نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کی آمد اور انتظامات میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔
آخر میں انہوں نے مسجد کے امام صاحب سید نعمت علی شاہ صاحب،مولانا محبوب الرحمن صاحب اور مسجد کی انتظامیہ اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اورامت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Hamein Woh Mohabbat Aur Ishhq Darkaar Hai Jo Hamein –apne Aamaal Se Aagah Rakhay by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 20,2025