Namaz Hamein Is Qabil Karti Hai Ke Bandagi Naseeb HoSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Namaz Hamein Is Qabil Karti Hai Ke Bandagi Naseeb HoSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
The Hague, Netherlands
24-04-2025
نماز ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ بندگی نصیب ہو
نماز ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ بندگی نصیب ہو
بندہ مومن کی زندگی ایسے گزرے کہ اسے یہ خیال رہے کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے۔ یہ کیفیت یہ حضوری اور یہ نسبت رب العالمین سے اگر مضبوط ہو جائے تو پھر ہمارا لین دین،قول و فعل،ظاہر و باطن عین دین اسلام کے مطابق ڈھل جائے گا۔ایمان بالغیب ایسا نصیب ہو جائے کہ بندہ مومن اپنے رب کے حضور ایسے سجدہ ریز ہو کہ گویا وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے یہ کیفیت بندہ مومن کو تب نصیب ہوتی ہے جب اس کے قلب میں برکات نبوت ﷺ جاگزیں ہوں۔
شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا اسلامک سنٹر دی ہاگ نیدرلینڈ میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب
انہوں نے کہا کہ نماز ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ بندگی نصیب ہو۔ہم دنیاوی زندگی کی آسائش کے لیے سالوں محنت کرتے ہیں اور جب بات آئے نماز کی تو وہ ہمیں بوجھ لگتی ہے نماز تو مومن کی معراج ہے اللہ کریم سے ہمکلامی ہے۔جب نماز کا اہتمام کریں گے پھر نماز بوجھ نہیں لگے گی نماز اس لیے ادا کریں کہ میرے اللہ کریم کا حکم ہے اس نے میرے لیے پسند فرمائی ہے۔ہمارے لیے یہ فخر ہونا چاہیے کہ نماز میرے اللہ کی عطا ہے یہ بندگی سے آشنا کرتی ہے۔ہر تعلق کا ایک اپنا درجہ ہوتا ہے جیسے والدین کا تعلق ہے دوست احباب سے تعلقات ہوتے ہیں۔ہمارا مالک کائنات سے اتنا تعلق بھی نہیں کہ ہم اس کے حکم پر سرتسلیم خم کر لیں۔ہم نمازادا کریں گے تو ہماری اولادیں ہمیں دیکھ کر نمازی بنیں گی وہ ہمیں رکوع و سجود کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ بھی اللہ کی بارگاہ میں اپنا سر رکھیں گے۔کیا ہم اپنی اولاد کو یہ ترغیب دے رہے ہیں یا اسے بے سہارا معاشرے کی اندھیوں کے حوالے کر دیا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں
آخر میں انہوں نے امت امسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
Namaz Hamein Is Qabil Karti Hai Ke Bandagi Naseeb Ho by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 24,2025