Insaaniyat Koi Mazhab Nahi HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Insaaniyat Koi Mazhab Nahi HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Barcelona, Spain
27-04-2025
انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے
انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے
بیرون ممالک مقیم افراد وطن عزیز کا وہ سرمایہ ہیں جو نہ صرف اپنے اُن خاندانوں کی جو پاکستان میں مقیم ہیں کفالت کر رہے ہیں بلکہ ملک کے لیے زرمبادلہ بھیجنے کا بھی سبب ہیں۔یہ سب ہمارے بھائی وطن عزیز پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔اچھا کاروبار اور ملازمت کرتے ہوئے حکمت سے کام لے جس سے مراد یہ ہے کہ صرف اس دنیا کو نہ دیکھے بلکہ اس کی نظر روز محشر پر ہونی چاہیے۔
شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کا پنجاب شینواری ریسٹورنٹ بارسلونا اسپین میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب
انہوں نے کہا کہ انسانیت کوئی مذہب نہیں ہے اگر لفظ انسانیت سے درمصطفے ﷺ کے اصول اور ضابطے ہٹا دیے جائیں تو انسانیت بھی نہیں رہے گی اور انسانیت کے اصول بھی نہیں ملیں گے۔ آج بھی سارا مغرب اور یورپ جو ترقی یافتہ خطے ہیں چودہ صدیاں پہلے ان میں یہ اصول و ضوابط کیوں نہیں تھے یہ سارے اصول جن سے آج یہ معاشرے ترقی یافتہ کہلاتے ہیں بعثت رحمت عالم ﷺ کے عطا کردہ ہیں۔ جس قوم نے بھی وہ اصول اور ضابطے اپنائے ہیں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے عطا فرمائے انہوں نے دنیامیں ترقی کی جب سے مسلمانوں نے دین اسلام سے دوری اختیار کی ہے تب سے یہ دست و گریباں ہیں۔ہم نے دنیاوی اصول بھی چھوڑ دئیے آج ہماری حیثیت کیا ہے ہماری رائے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔
انہوں نے مزید کہاکہ خیر القرون وہ مبارک زمانہ ہے جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔اُس زمانے میں جلسے جلوس اور تقا ریر نہیں ملتی بلکہ تبلیغ کا سب سے بڑا زریعہ کردار تھا۔مسلمانوں کے کردار ایسے تھے کہ غیر مسلم جوق در جوق اسلام میں داخل ہوتے گئے
مزاج انسانی ہے کہ جزا وسزا کا احساس ہو تویہ حدود میں رہتا ہے۔ہمارا روز آخرت پر،اوراس بات پر یقین کمزور ہو چکا ہے کہ ہم نے ایک دن اپنے ایک ایک فعل کا حساب بھی دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ذکر اللہ اور کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ کی دعوت لوگوں تک پہنچائی جائے۔حاضرین محفل کو ذکر قلبی کا طریقہ بتایا اور آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Insaaniyat Koi Mazhab Nahi Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 27,2025