Jab Bandah Momin Siraat Mustaqeem Ikhtiar Krta Hai To Is Ko Hafazt E Llahi Naseeb Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Jab Bandah Momin Siraat Mustaqeem Ikhtiar Krta Hai To Is Ko Hafazt E Llahi Naseeb Hoti Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
16-05-2025
معا شرے میں ایک بات عام ہو گئی ہے کہ ہم دوسروں سے تعلق اس لیے رکھتے ہیں کہ وہ مجھے کیا دے گا اور اس سے مجھے کیا فائدہ ہو گا حالا نکہ بے لوث اور حقیقی تعلق یہ ہے کہ بندہ دینے والا ہو اور اس کی کو شش ہونی چا ہیے کہ اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اپنے مسلمان بھا ئی کو دے کر خوش ہو ۔اللہ کریم نے مقربین بارگا ہ الہی انبیا ء کو وہ علوم عطا فرمائے ہیں جن کا ہم نہ کو ئی پیمانہ لگا سکتے ہیں اور نہ ہماری حیثیت ہے کہ اس کا اندازہ لگائیں آپ ﷺ سے باقی تمام انبیا ء کو علوم عطا فرمائے اس لیے یہ بات ذہن نشین ہو نی چا ہیے کہ یہ موضو عات ایسے ہیں کہ جن کو زیر بحث نہ لا یا جا ئے کیونکہ خدشہ ہے کہ ان عظیم ہستیوں کی بارگا ہ میں کہیں  گستاخی نہ ہو جا ئے۔
ان خیا لات کا اظہار شیخ امیر عبدا لقدیر اعوان  مدظلہ العالیٰ نے جمعہ کے موقعے پر خطاب کرتے ہو ئے کیا
انہوں  مزیدفرمایا کہ آبرو اور عزت کیا ہے ؟آبرو تحفظ ہے، آبرو خالص اصول ہیں، زندگی میں آبرو تسکین ہے جو انسان زندگی بسر کرتے ہوئے اپنے نہاں خانہ دل میں محسوس کرتا ہےاور یہ تسکین حق کی راہ پر چلے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی معا شرے میں اور اپنی زندگیوں میں اگر ہم صحیح اور غلط کا بر ملا اظہا ر نہیں کریں گے تو یہ درست نہ ہو گا اس لیے کو شش کرنی ہے کہ اپنے آپ کو حرام مال سے بچا یا جا ئے اور جب بندہ مومن صراط مستقیم اختیا ر کرتا ہے تو اس کو حفا ظت الٰہی نصیب ہو جا تی ہے ۔اور یہ حفاظت بہت بڑی عطا ہے اللہ کی ۔آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Jab Bandah Momin Siraat Mustaqeem Ikhtiar Krta Hai To Is Ko Hafazt E Llahi Naseeb Hoti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 16,2025
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah