Deen Islam Jahan Aman Ka Dars Deta Hai Wahan Zulm Ko Roknay Ka Irshad Bhi Farmata HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Deen Islam Jahan Aman Ka Dars Deta Hai Wahan Zulm Ko Roknay Ka Irshad Bhi Farmata HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
11-05-2025
دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں ظلم کو روکنے کا ارشاد بھی فرماتا ہے
دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں ظلم کو روکنے کا ارشاد بھی فرماتا ہے
اللہ کریم نے وطن عزیز کو کفر پر فتح نصیب فرمائی اس موقع پر قوم تمام اختلافات کو بھلاکر یکجان ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی یہی جذبہ درکار ہے کہ ہم اپنے وطن کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ حملہ آور اقوام کا ایک ہی مقصد تھا اور ہے کہ یہاں کے بے پناہ قدرتی وسائل کو حاصل کرنا اور ان حق والوں کو حق سے ہٹانا۔ہماری مسلح افواج کی چند گھنٹوں کی جوابی کاروائی نے پوری دنیا کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ہمارے پاس جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اللہ کی غیبی مدد بھی شامل حال ہے۔ اللہ کریم نے اس قوم کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم ان سے مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور اللہ کے نزدیک پسندیدہ دین، دین اسلام ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پرخطاب
انہوں نے کہا کہ دین اسلام جہاں امن کا درس دیتا ہے وہاں ظلم کو روکنے کا ارشاد بھی فرماتا ہے ہمیں ہر لحاظ سے تیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں آئندہ بھی اپنے دفاع کے لیے لڑنا پڑے گا اور اس کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو پورے کا پورا دین اسلام میں ڈھال لیں اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اللہ سے معافی مانگیں کیونکہ ہماری کمزوریوں کا واحد حل یہ ہے کہ ہم وہ راہ اختیار کریں جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے بتائی ہے۔ وطن کی تعمیر اور ترقی کے لیے اس کے ہر شعبے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ہمارا ہر عمل صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اللہ کرنے سے انابت بھی نصیب ہوتی ہے پھر انابت کے ساتھ خلوص بھی نصیب ہوتا ہے۔ذکر اللہ دوا بھی ہے اور غذا بھی۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں تعلیمات محمد الرسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ سے مزین کریں۔بندگی اور اتباع رسالت ﷺ کو اپنا شعار بنا لیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Deen Islam Jahan Aman Ka Dars Deta Hai Wahan Zulm Ko Roknay Ka Irshad Bhi Farmata Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 11,2025