Mulki Aur Qaumi Satah Par Deen Islam Ke Sunehri Usoolon Ko Amli Tor Par Nafiz Karne Ki Zaroorat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Mulki Aur Qaumi Satah Par Deen Islam Ke Sunehri Usoolon Ko Amli Tor Par Nafiz Karne Ki Zaroorat Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
18-07-2025

  موجودہ دور میں ہم ایمان کی اس سطح پر آگئے ہیں کہ دین اسلام کے اصولوں اور قوانین کو اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ طلاق کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے لیکن جب اس سے متعلق پوچھا جائے تو کہتے ہیں میں طلاق نہیں دینا چاہتا تھا غصے میں دے دی۔یہ سب تاویلیں ہیں جو ہم نے بنا رکھی ہیں۔حالانکہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ ہم اس چیز کو حلال جانیں جو اسلام نے حرام کر دی ہوئی ہے اور اسے حرام کر لیں جو دین اسلام نے حلال کی ہے۔ایمان کی دولت میں وہ قوت ہوتی ہے کہ یہ مخلوقِ خدا کو انصاف پہنچانے کا سبب بن جاتی ہے۔آپ ﷺ نے ایک ایک فرد کی تربیت فرمائی اور ایسا سینچا کہ انہوں نے ایک دوسرے کے لیے جا ن دے دی۔ آج کا مسلمان قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ کے ارشادات سے راہنمائی لینے کی بجائے کافر و مشرک کے پاس جا رہے ہیں کہ آپ کوئی طریقہ اور سلیقہ سکھاؤ جس سے ہم میں بہتری آسکے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب
  انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی اور قومی سطح پر دین اسلام کے سنہری اصولوں کو عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ دنیا چھوڑ دیں بلکہ دنیا میں اس طرح رہیں جیسے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے۔اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیم بھی دی جائے۔تاکہ جب وہ معاشرے میں ایک فرد کے طور پر نکلے تو اسے ضروریات دین کا علم ہو اور وہ ایک مثالی مسلمان بنے۔حضرت عمر فاروق ؓ کے دور میں جب زلزلہ آیا تو آپ نے زمین پر درہ مارا اور فرمایا کیوں کانپ رہی ہے کیا تمہارے اوپر انصاف نہیں ہو رہا؟ آج اگر بحیثیت مجموعی دیکھیں تو زندگی کا کون سا شعبہ ہے جہاں اسلام نافذ ہے؟
  یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں جاری سالانہ اجتماع تزکیہ نفس کے لیے ہے جو بندہ مومن کی ضرورت ہے،وہ داغ جو گناہوں سے ہمارے قلوب پر لگ چکے ہیں ان کو دھونے کے لیے یہ اللہ اللہ کی ضربیں قلوب پر لگائی جاتی ہیں۔اللہ کریم نے رو ز قیامت تک مخلوق خدا کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اسباب پیدا فرمائے ہیں۔اپنے اللہ سے دلوں استحقام مانگا جائے،حلال و حرام کا خیال رکھیں،حقوق و فرائض کا خیال کریں۔اللہ کریم دین اسلام کی سمجھ عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی
Mulki Aur Qaumi Satah Par Deen Islam Ke Sunehri Usoolon Ko Amli Tor Par Nafiz Karne Ki Zaroorat Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on July 18,2025
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah