Aap SAW Ke Ishhq Ne Woh Sadaqat Ataa Farmai Ke Doosron Ke Haqooq Ka Khayaal Rakhtay Hue Kisi Ka Haq Nah KhayenSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Aap SAW Ke Ishhq Ne Woh Sadaqat Ataa Farmai Ke Doosron Ke Haqooq Ka Khayaal Rakhtay Hue Kisi Ka Haq Nah KhayenSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Bhakkar, Pakistan
24-08-2025
آپ ﷺ کے عشق نے وہ صداقت عطا فرمائی کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کسی کا حق نہ کھائیں
آپ ﷺ کے عشق نے وہ صداقت عطا فرمائی کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کسی کا حق نہ کھائیں
قرآن مجید بندہ مومن کو وہ حکمت عطا فرماتا ہے جس کی راہنمائی اور حدود و قیود آپ ﷺ نے مقرر فرمائی ہے۔اگر ہم بحیثیت مجموعی اللہ کے کلام سے راہنمائی لیں اور اس کی برکات سے مستفید ہوں تو ہمارے درمیان تلخیاں اور نفاق نہ ہوں گے بلکہ محبتیں ہوں گی۔ماہ ربیع الاول بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ ہم سب اپنے تمام مسائل اور اختلافات کو آپ ﷺ کے احکامات پر لے آئیں۔پھر کوئی مسئلہ نہ رہے گا۔
امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پر نور محل مارکی بھکر میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ آج 18 سال بعد بھکر آیا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں سفر نہیں کرنا چاہتا بلکہ سال بھر کی مصروفیات اس قدر ہوتی ہے ہیں کہ یہاں پہنچ ہی نہ پایا۔ماہ ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آپ ﷺ کے عشق نے وہ صداقت عطا فرمائی کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کسی کا حق نہ کھائیں۔ راستوں کو تنگ کرنے کی بجائے انہیں کھلا رکھیں،راستے بند کر کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرنے کی بجائے دوسروں کے حق ادا کریں۔اللہ نے جو فرائض میرے ذمہ لگائے انہیں ادا کرنے کی کوشش کی جائے تو دوسروں کو ان کے حقوق مل جائیں گے۔
احسان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی عبادت ایسے کروکہ میں اللہ کریم کو دیکھ رہا ہوں،اگر ایسا نہ ہو تو یہ یقین ہونا چاہیے کہ اللہ مجھے دیکھ رہے ہیں۔جب دل کی گہرائیوں میں یقین حاصل ہو جائے گا کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے تو اس کی زندگی بدل جائے گی اس کی خلوت اور جلوت ایک جیسی ہو جائے گی۔
اللہ کریم نے وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا اس کے بے شمار دشمن وہ ہیں جو سامنے ہیں اس سے زیادہ دشمن وہ ہیں جو پوشیدہ ہیں۔اگر اس کے رہنے والے اس وطن عزیز کا خیال نہیں رکھیں گے تو کیا دشمن اس کا خیال رکھیں گے۔بحیثیت قوم دیکھیں تو یہ ملک کس کا ہے اس کے ادارے کس کے ہیں ہمارا ملک ہے ہمارے ادارے ہیں ہمیں اپنے ملک کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے ملک میں تخریب ہو بلکہ ایسے بولیں جس سے اس ملک کی تعمیر ہو۔جس سے قوم میں اتفاق اور اتحاد پیدا ہو۔
شعبہ تصوف پر بات کرتے ہوئے انہوں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا تعارف پیش کیا اور فرمایا کہ یہ صدری علوم ہیں جو سینہ با سینہ منتقل ہوتے ہیں۔یہ برکات نبوت ہیں جو قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے آرہی ہیں ملتی اسے ہیں جو صدق دل سے رجوع کرتا ہے۔آخر میں انہوں نے ظاہری بیعت لی اور اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
اس بابرکت پروگرام ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی اس کے علاوہ صدر تنظیم الاخوان سرگودھا جناب عمر چیمہ،جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پنجاب حکیم عبدالماجد اور سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم الاخوان پاکستان جناب امجد اعوان بھی شامل تھے۔
Aap SAW Ke Ishhq Ne Woh Sadaqat Ataa Farmai Ke Doosron Ke Haqooq Ka Khayaal Rakhtay Hue Kisi Ka Haq Nah Khayen by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 24,2025