Mohabbat Rasool SAW Ko Mananay Se Le Kar Usay Apnane Tak Dekhnay Ki Zaroorat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Mohabbat Rasool SAW Ko Mananay Se Le Kar Usay Apnane Tak Dekhnay Ki Zaroorat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Muzaffargarh, Pakistan
06-09-2025
محبت رسول ﷺ کو منانے سے لے کر اسے اپنانے تک دیکھنے کی ضرورت ہے
محبت رسول ﷺ کو منانے سے لے کر اسے اپنانے تک دیکھنے کی ضرورت ہے
میں نے تم میں اپنا حبیب ﷺ مبعوث فرمایا۔آپ ﷺ کی بعثت کے بعد کوئی سوال نہیں بچتا۔درِ مصطفے ﷺپر اپنے سوالا ت کو لے آؤ تمہاری تمام الجھنوں اورضرورتوں کا حل اورراہنمائی مل جائے گی۔درِ مصطفے ﷺ سے ملا ہوا حل ایسا انصاف ہوتا ہے جس میں نہ کوئی فاتح اور نہ مفتوح کہلاتا ہے۔ہم اپنی ضرورتوں کے لیے لوگوں سے آراء لے کر عمل کرتے ہیں بیشک وہ قرآن وسنت کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں ہم انہیں اپنی مجبوری کہہ کر عمل کر جاتے ہیں اسے کیا کہیں گے؟جبکہ اللہ کریم فرما رہے ہیں میں نے تم میں اپنا محبوب مبعوث فرما دیا ہے۔اور یہ کل انسانیت کے لیے ہے۔ اور جو رشتہ اُمتی کا ہمیں عطا فرمایا ہے کیا ہم نے پچھلے ماہ مبارک سے لے اس ماہ مبارک ربیع الاول تک اپنا جائزہ لیا کیا ہم نے خود کو نبی کریم ﷺ کے ارشادات کے مطابق ڈھالا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا ڈیرہ نور ربانی کھر(سنانواں) مظفر گڑھ میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ محبت رسول ﷺ کو منانے سے لے کر اسے اپنانے تک دیکھنے کی ضرورت ہے کہ میں نے صبح سے لے کر شام تک جو وقت بسر کیا کیا میرے قول و فعل نبی کریم کی سنت کے مطابق ہیں۔میرے سمیت کیا ہم نے اپنا یہ جائزہ لیا؟نہیں لیا تو روز محشر اللہ کے حضور ہر ایک نے پیش ہونا ہے تب فرمایا جائے گا کہ میں نے تم میں وہ ہستی مبعوث فرمائی جس کے پاس تمہاری ہر ضرورت کا جواب تھا،تمہاری ہر خواہش کی تکمیل کی جائز حدود مقرر فرمائی گئیں تم نے کیا کیا؟پھر سمجھ آئیگی کہ ماہ مبارک ربیع الاول کو منا نا اس 12 ربیع الاول کو منانا کیسا ہے کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں ولادت باسعادت بھی ہے اور نبی کریم ﷺ نے دارِ دنیا سے پردہ بھی فرمایا۔جس شخص کو کوئی پاس بٹھانا بھی پسند نہ کرے اللہ کریم اسے بھی مخاطب فرما رہے ہیں کہ اے میرے حبیب ﷺ آپ اس کی بھی راہمائی فرما دیجیے یہ میرا بندہ ہے۔میں نے آپ کو اس کے لیے بھی مبعوث فرمایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ بارگاہ ہے جہاں محبت بھی حدودو قیود کی پابند ہے آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں آپ ﷺ کو امت کی تکلیف بہت گراں گزرتی۔آپ کی مثال ایسی ہے جیسے آگ میں پروانے جل رہے ہوں اور آپ ان کو اس آگ سے بچائیں۔دین کا ایک پہلو تعلیمات نبوت اور دوسرا پہلو برکات نبوت ہے۔یہ برکات نبوت ﷺ صدری علوم ہیں جو سینہ با سینہ چلے آرہے ہیں اور ان کا تسلسل قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے انہیں ہی سلاسل تصوف کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ بابرکت پروگرام ملک غلام محمد نور ربانی کھرمرحوم اپنی نگرانی میں کراتے تھے ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے ملک غلام محمد رضا ربانی کھر سابق وفاقی وزیر جاری رکھے ہوئے ہیں اور خود ذاتی طور پر سارے انتظامات دیکھتے ہیں ان کے علاوہ محترمہ حنا ربانی کھر صاحبہ سابق وزیر خارجہ نے خصوصی شرکت کی۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Mohabbat Rasool SAW Ko Mananay Se Le Kar Usay Apnane Tak Dekhnay Ki Zaroorat Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on September 6,2025