Kamyabi O Kaamrani, Quran Kareem Par Amal Pera Honay Se Naseeb Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Kamyabi O Kaamrani, Quran Kareem Par Amal Pera Honay Se Naseeb Hoti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Munara, Chakwal, Pakistan
03-10-2025
کامیابی و کامرانی، قرآن کریم پر عمل پیرا ہونے سے نصیب ہوتی ہے
کامیابی و کامرانی، قرآن کریم پر عمل پیرا ہونے سے نصیب ہوتی ہے
قرآن کریم کی تلاوت باعث برکت ہے اور اس پر عمل زندگی میں اعتدال پید ا کرتا ہے اور بندہ مومن کو جنت کے راستے پر لے جاتا ہے۔زندگی کی کامیابی و کامرانی کا انحصار بھی ان احکامات پر عمل سے ممکن ہے۔اللہ کی راہ میں اپنی محبوب ترین چیز خرچ کی جائے کیونکہ انفاق کا مطلب ہی یہ ہے کہ اللہ کے نام پر اپنی جان و مال اور صلاحییت لگائی جائے۔اپنی زندگی میں سچ کو معمول بنائیں کہ اللہ کے ہاں بندہ مومن کو صدیق لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ بولنے سے جہاں وہ جہنم کے راستے پر چلتا ہے وہاں جھوٹ بولنے کی وجہ سے اللہ کے ہاں کذا ب لکھ دیا جاتا ہے۔کیفیات قلبی کا شعبہ اختیار کرنا اور پھر اسے آگے مخلوق خدا تک پہنچانا بھی انفاق فی سبیل اللہ میں آتا ہے۔اس سب کے بعد قرب الٰہی کی عطا اس کا کرم ہے۔ذات بھی اسی کی دی ہوئی ہے کمال بھی اسی کی عطا ہے پھر اللہ کی راہ میں خرچ کرنا بھی اس کی توفیق سے ہی ممکن ہے۔انفاق فی سبیل اللہ سے مراد صرف مال و دولت نہیں بلکہ کوئی بھی وصف جو اللہ نے انسان کو عطا کیا ہے جس میں وجودی استعداد بھی ہو سکتی ہے۔کوئی بھی کمال ہو سکتا ہے کیونکہ یہ سب اللہ کی عطا ہے اس میں اس کا اپنا کمال نہیں ہے۔ اسے اللہ کے نام پر،اللہ کی رضا کے لیے خرچ کرنا استعمال کرنا بھی انفاق فی سبیل اللہ میں آتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ جو لباس ہم مخلوق کے سامنے پہننا پسند نہیں کرتے اسے پہن کر ہم اللہ کی بارگاہ میں رکوع و سجود کر رہے ہوتے ہیں۔جو حلیہ ہم ذات باری تعالٰی کے سامنے لے کر جا رہے ہیں کیا یہ ہمیں ذاتی طور پر پسند ہے؟ ہمیشہ مثبت پہلو دیکھا کریں۔ ہم منفی پہلو کو پہلے دیکھتے ہیں۔تبھی تو ہم سیکھنے سکھانے سے قاصر ہیں۔بات کہنے والا کسی اور پہلو سے کر رہا ہوتا ہے ہم اسے کسی اور پہلو سے لے رہے ہوتے ہیں۔ایسا ہماری روزمرہ زندگی میں ہوتا ہے۔قرآن کریم میں جو ارشادات ہیں انہیں کسی پر لاگو کرنے کی بجائے خود پر لاگو کر کے دیکھیں کہ مجھے اس پر عمل کرنا ہے۔ہمیں اپنے دلوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ میرا دل کیا چاہتا ہے؟جو چاہتا ہوں کیا قرآن و سنت میں اس کی اجازت ہے؟اگر اللہ کے حکم سے باہر ہے تو میری اس چاہت کے پیچھے فساد ہے۔ہمارے دلوں میں برائی چیخ رہی ہوتی ہے یہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کل5,4 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار منعقد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین اپنی تربیت کے لیے تشریف لاتے ہیں حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ بجے خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعابھی ہوگی۔اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منورکرنے کے لیے تشریف لائیے۔دعوت عام ہے
Kamyabi O Kaamrani, Quran Kareem Par Amal Pera Honay Se Naseeb Hoti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 3,2025