Quran Kareem Ke Ma-ani O Mafaheem Woh Samjhay Jayen Ge Jo Nabi Kareem SAW Ne Samjhaye HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Quran Kareem Ke Ma-ani O Mafaheem Woh Samjhay Jayen Ge Jo Nabi Kareem SAW Ne Samjhaye HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)
Brampton, Canada
10-10-2025
قرآن کریم کے معانی و مفاہیم وہ سمجھے جائیں گے جو نبی کریم ﷺ نے سمجھائے ہیں
قرآن کریم کے معانی و مفاہیم وہ سمجھے جائیں گے جو نبی کریم ﷺ نے سمجھائے ہیں
قرآن کریم کے معانی و مفاہیم وہ سمجھے جائیں گے جو نبی کریم ﷺ نے سمجھائے ہیں۔باقی دنیا میں جتنی بھی زبانیں ہیں ان کے معانی و مفاہیم اپنی زبان میں ترجمہ کر کے سمجھے جا سکتے ہیں۔دنیا کی زندگی میں کوئی خواہش کرتا ہے تو اس کا تعلق قلبی انسانی سے ہے۔ خوشی ایک کیفیت ہے اور اس کا تعلق بھی انسانی قلب کے ساتھ ہے ،اگر کہیں تلخی ہے،غم ہے تو اس کاگھر بھی قلب انسانی ہے۔ جتنا دل مطمئن ہوگا اتنا زندگی کے بہر میں سکون نصیب ہوگا اور دلوں کا قرار یادِ الٰہی میں ہے۔
ٓامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مسجد اقصٰی برامپٹن کینڈا میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ انسانی مزاج ہے کہ مجھ جیسا کوئی نہ ہو،میری حیثیت،میری اولاد،میری کامیابی،میرا مقام،میرا ورع و تقوی کتنے ہی پہلو ہیں کہ آپ ان پر بات کرتے جائیں تو بات ذات کے گرد گھومتی رہتی ہے۔جب بندہ ذات ہی پر انحصار کرتا ہے توخواہشات ایسے ایسے رنگ دکھاتی ہیں۔یہ دنیا یہ جہان کل زندگی نہیں ہے۔دین اسلام ان حقائق سے آگاہ فرماتا ہے اللہ کریم سے وہ تعلق نصیب ہوتا ہے کہ بندہ ہر حال میں اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ تکلیف اور خوشی اللہ کی طرف سے ہے۔حدیث شریف میں آتا ہے کہ بندہ مومن دونوں پہلوؤں میں کامیاب ہے تکلیف آئے تو صبر کرتا ہے خوشی ملے تو شکر کرتا ہے دونوں حالتوں میں رجوع الی اللہ کرتا ہے۔اللہ کریم کی ذات رب ہے جو ہر ایک کی ہر ضرورت ہر وقت پوری فرماتا ہے اس نے ہماری ضرورت کی تکمیل کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے ہماری راہنمائی کے لیے کتابیں نازل فرمائیں۔بندہ،بندگی کے معنوں سے آشنا نہ ہو سکتا اگر اللہ کریم اپنے برگزیدہ بندوں انبیاء کو مبعوث نہ فرماتے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی
Quran Kareem Ke Ma-ani O Mafaheem Woh Samjhay Jayen Ge Jo Nabi Kareem SAW Ne Samjhaye Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 10,2025